پالک کی کاشت سے قبل زمین کو ہموارکرلیں،محکمہ زراعت

بدھ 5 جولائی 2017 14:08

پالک کی کاشت سے قبل زمین کو ہموارکرلیں،محکمہ زراعت
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2017ء)محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو پالک کی کاشت بروقت شروع کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار فصل کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے پانی کے اچھے نکاس والی ذرخیزمیرا زمین کا انتخاب کریں ۔ محکمہ زراعت فیصل آباد کے ترجمان نے بتایاکہ پالک کی کاشت کیلئے فی ایکڑ 12سی15کلوگرام بیج استعمال کیاجاسکتاہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بیج کو بوائی سے پہلے ڈیروسال بحساب 2ملی لیٹر فی کلوگرام لگاکر کاشت کرنا چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کاشت سے قبل زمین کو ہموار کرکے گوبر کی گلی سڑی کھاد 12سے 15 ٹن فی ایکڑ ڈالنے سے شاندار فصل کا حصول ممکن بنایاجا سکتا ہے۔ انہوںنے کہاکہ کاشتکار بوائی کے فوراً بعد پہلی آبپاشی کریں ۔ انہوںنے بتایاکہ اس ضمن میں محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے مزید رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے ۔