جنتر درمیانی قسم کی زمینوں پر کاشت کیاجاسکتاہے،زرعی ماہرین

بدھ 5 جولائی 2017 14:08

جنتر درمیانی قسم کی زمینوں پر کاشت کیاجاسکتاہے،زرعی ماہرین
فیصل آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2017ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروںکو جنتر کی کاشت فوری شروع کرکے وسط اگست تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ مذکورہ پھلی دار فصل کو زمین کی زرخیزی بڑھانے کیلئے بطور سبز کھاد بھی کاشت کیاجاسکتاہے تاہم پنجاب کے کئی علاقوں میں اسے چارہ کیلئے بھی کاشت کرنا انتہائی فائدہ مند ثابت ہواہے ۔

(جاری ہے)

ماہرین نے بتایاکہ جنتر چھوٹے جانوروںکی من پسند غذا ہے جسے درمیانی قسم کی زمینوں پر کاشت کیاجاسکتاہے۔ انہوںنے کہاکہ مون سون کی بارشوں کے دوران جنترکی کاشتہ فصل کی بڑھوتری بہت بہترین ہوتی ہے ۔انہوںنے کہاکہ چارے اور سبز کھاد کیلئے کاشت کی جانیوالی جنتر کی فصل کیلئے 20سے 25کلوگرام فی ایکڑ جبکہ بیج والی فصل کیلئے 10سی12 کلوگرام فی ایکڑ بیج کا استعمال کافی ہے ۔انہوںنے کہاکہ بہترپیداوار کیلئے پہلاپانی بوائی کے 18سی22دن بعد لگانے سمیت ایک بوری ڈی اے پی کھاد بھی ڈال لینی چاہیے ۔انہوںنے کہاکہ زرعی ماہرین سے مشاورت کاشتکاروںکو مالی منفعت سے ہمکنار کرسکتی ہے۔