ایم ای(پرائیویٹ) سالانہ امتحانی فارم5جولائی سے 14جولائی تک حاصل کیے جاسکتے ہیں ،ناظم وفاقی اردو یونیورسٹی

بدھ 5 جولائی 2017 16:52

ایم ای(پرائیویٹ) سالانہ امتحانی فارم5جولائی سے 14جولائی تک حاصل کیے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2017ء) وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم غیاث الدین احمد کے مطابق ایم ای(پرائیویٹ) سالانہ امتحانی فارم5جولائی سے 14جولائی2017تک عسکری بینک گلشن اقبال اور عبدالحق کیمپس کے عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ سے حاصل کئے جاسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

امتحانی فیس3ہزار3سو روپے جبکہ امتحانی فارم کی قیمت200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ طلباء و طالبات امتحانی فارم گلشن اقبال کیمپس،ایم ایس سی بلاک(مین گیٹ) اورعبدالحق کیمپسمیں قائم پرائیویٹ امتحانی کائونٹرسے چیک کرانے کے بعد متعلقہ بینک میں جمع کرائیں۔امتحانی فار م کے ساتھ رجسٹریشن کارڈ کی کاپی، قومی شناختی کارڈ کی کاپی، چار عدد ڈاک کے لفافے جن پر میدوار کا مکمل پتہ اور فون نمبر درج ہو۔