ایرانی زائرین کو حج پر بھیجنا ریاستی پالیسی کا حصہ ہے،ایرانی وزیر ثقافت

بدھ 5 جولائی 2017 16:54

ایرانی زائرین کو حج پر بھیجنا ریاستی پالیسی کا حصہ ہے،ایرانی وزیر ثقافت
تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2017ء) ایران کے وزیر ثقافت اور اسلامی گائیڈنس 'سید رضا صالحی امیری'نے کہاہے کہ سعودی عرب کی جانب سے ایرانی عازمین حج کی سیکورٹی اور عزت کو یقینی دہانی کے بعد ریاست کی پالیسی کے مطابق ایرانی زائرین کو حج کے لئے سعودی عرب بھیجا جائے گا۔ تہران میں کابینہ کے اجلاس کے بعد صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے حج کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

انہوں نیکہا کہ ریاست نے فیصلہ کیا ہے کہ ضروری اقدامات کے ساتھ ایرانیوں کو اس سال حج پر بھیجا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ حج کے حوالے سے ریاست کی پالیسی زائرین کی سیکورٹی اور ان کی عزت کو یقینی بنانے پر مبنی ہے اور انہی شرائط کو ایران کی جانب سے سعودی حکام کے سامنے رکھا گیا اور سعودی عرب نے بھی شرائط پوری کرنے پر یقین دہانی کرائی۔انہوں نے بتایا کہ ایرانی حجاج کی سیکورٹی ریاست کی اعلی قیادت کی اہم ترجیح ہے۔ایرانی وزیر ثقافت نے بتایا کہ حج کے حوالے سے تمام ضروری اقدامات اٹھائے جارہے ہیں اور 31 جولائی کو ایرانی زائرین کا پہلے گروپ سعودی عرب بھیجا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :