ایران کاچین میں لینڈسلائیڈنگ میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارِ افسوس

بدھ 5 جولائی 2017 16:54

ایران کاچین میں لینڈسلائیڈنگ میں قیمتی جانی نقصان پر اظہارِ افسوس
تہران۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2017ء) ایران نے چین کے جنوبی علاقوں میں سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے اپنے ایک بیان میں چین کے جنوبی صوبوں میں شدید سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے نتیجے میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین کے ساتھ تعزیت کا اظہار کیا۔یاد رہے کہ چین میں طوفانی بارشوں سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے، مختلف حادثات میں درجنوں افراد ہلاک اور لاپتہ ہوگئے۔

متعلقہ عنوان :