سعودی عرب، 4 فوجی ہلاک و زخمی

بدھ 5 جولائی 2017 17:46

سعودی عرب، 4 فوجی ہلاک و زخمی
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2017ء) سعودی عرب کے مشرقی صوبہ القطیف کے علاقے المسورہ میں سعودی عرب کے کئی فوجی ہلاک جبکہ 3 زخمی ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے صوبہ القطیف کے المسورہ محلہ میں فوج کی ایک گاڑی پر مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں کئی فوجی ہلاک ہوگئے۔ حملہ میزائل سے کیا گیا۔ المسورہ العوامیہ میں واقع ہے جو شہید شیخ نمر باقر النمرکا علاقہ ہے جنہیں 2016 میں پھانسی دے دی گئی تھی۔