پاکستان نے ”نصر“میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا،آرمی چیف کی سائنسدانوں اور قوم کومبارکباد

نصرمیزائل کولڈاسٹارٹ ڈاکٹرائن پرٹھنڈاپانی ڈال دیگا،نصرمیزائل70کلومیٹرتک ہدف کونشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے،آرمی چیف نے مشاہدہ کیا،جنگ سے ہرقیمت پربچناچاہیے، پاکستان کی دفاعی صلاحیت امن کی ضمانت ہے۔آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 5 جولائی 2017 17:50

پاکستان نے ”نصر“میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا،آرمی چیف کی سائنسدانوں ..
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔05جولائی2017ء) : پاکستان نے ”نصر“میزائل کاکامیاب تجربہ کرلیاہے،نصرمیزائل کے کامیاب تجربے سے پاک فوج نے ملک کادفاع ناقابل تسخیربنادیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے ”نصر“میزائل کاکامیاب تجربہ کرلیاہے۔ نصرکولڈاسٹارٹ ڈاکٹرائن پرٹھنڈاپانی ڈال دے گا۔نصرمیزائل جوہری ہتھیارلے جانے کی صلاحیت بھی رکھتاہے۔

نصرمیزائل تجربے کامقصد تکنیکی بہتریوں کوجانچناتھا۔

(جاری ہے)

آرمی جنرل قمرجاوید باجوہ نے بھی میزائل نصرکی کامیاب لانچنگ کااپنی آنکھوں سے مشاہدہ کیا۔آرمی چیف نے میزائل کے کامیاب تجربے پرسائنسدانوں ،انجینئرزاورقوم کومبارکباددیتے ہوئے کہاکہ جنگ سے ہرقیمت پربچناچاہیے،تاہم پاکستان کی دفاعی صلاحیت امن کی ضمانت ہے۔ہماری دفاعی صلاحیت کاواحد مقصد کسی بھی جارحیت کوروکناہے۔آرمی چیف نے جوہری اثاثوں کے مئوثرکمانڈاینڈکنٹرول اور پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں کی تعریف کی۔پاک فوج کے کامیاب نصرمیزائل تجربے پرصدرمملکت ممنون حسین ،وزیراعظم نوازشریف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی لیفٹیننٹ جنرل زبیرحیات نے بھی مبارکبادپیش کی۔

متعلقہ عنوان :