ہواوے کی جانب سے شاندار لکی ڈراء کا انعقاد

بدھ 5 جولائی 2017 19:38

ہواوے کی جانب سے شاندار لکی ڈراء کا انعقاد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2017ء) ہواوے پاکستان کی جانب سے رمضان المبارک کے اختتام کے بعد بھی عید کی خوشیوں کے حوالے سے لکی ڈراء کا اہتمام کیا گیا اور دوسرے لکی ڈراء کی تقاریب کا انعقاد کراچی اور اسلام آباد میں کیا گیا جہاں خوش نصیب صارفین میں موٹر سائیکل اور ایل ای ڈی سمیت دیگر قیمتی انعامات سے نوازا گیا۔

ہواوے کی جانب سے اس مہم کا آغاز رمضان المبارک میں کیا گیا تھا اور اس ضمن میں آئندہ مزید دو لکی ڈراء آنے والے دو جمعہ کے روز ہونگے ۔ان لکی ڈراء میں موٹرسائیکل اور ایل ای ڈی سمیت سیلفی اسٹکس اور دیگر قیمتی انعامات بھی دیئے جائینگے ،صارفین ہواوے کے کسی بھی با اختیار ڈیلرز سے ہواوے کی کوئی بھی ڈیوائس خرید کر اس لکی ڈراء میں شریک ہوسکتے ہیں اور موقع پر ہواوے کی مرچنڈائز حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ گرینڈ لکی ڈراء میں بھی شامل ہوسکتے ہیں،ہواوے کے سوشل پیجز پر لائیو آڈینز بھی معتد د گیمز اور مقابلوں میں شریک ہوکر قیمتی انعامات جیت سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

ہواوے اپنی کامیاب ترین ڈیوائسز Y3اور Y5 کی شاندار کامیابی کے بعد جولائی میں Y7 متعارف کرانے کی تیاری میں ہے ،اس ڈیوائس میں بھی وائی سیریز کی طرح طاقتور پروسیسر اور کیمرہ خصوصیات رکھی گئی ہیں ،ہواوے کی وائی سیریز کو دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی بے حد پذیرائی ملی ہے اور ہواوے کے اسمارٹ فونز پاکستان میں تیزی سے اپنی مارکیٹ بنا رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :