پاکستان کی بھارت کی جانب سے میر واعظ عمر فاروق کے رشتہ داروں کو ہراساں کرنے کی مذمت

بدھ 5 جولائی 2017 21:07

پاکستان کی بھارت کی جانب سے میر واعظ عمر فاروق کے رشتہ داروں کو ہراساں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جولائی2017ء) پاکستان نے بھارت کی جانب سے کشمیری رہنماء میر واعظ عمر فاروق کے رشتہ داروں کو ہراساں کرنے کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کے جارحانہ اقدامات اور حربوںسے کشمیری عوام کو ان کے حق خود اردایت کیلئے جائز جدوجہد سے ہٹایا نہیں جا سکتا۔ پاکستان مسلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے کشمیری عوام کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

بھارتی نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسی (این آئی ای)کی جانب سے کشمیری رہنماء میر واعظ عمر فاروق کے رشتہ داروں مولوی منظور احمد اور مولوی شفاعت احمد کو این آئی اے ہیڈ کوارٹر نئی دہلی طلب اور ہراساں کرنے کے بارے میں رپورٹ سے متعلق ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بدھ کو دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارت کی جانب سے کشمیری رہنماوں کو ہراساں کرنے کی سخت مذمت کی۔

(جاری ہے)

ترجمان نے کہا کہ بھارت کو اس حقیقت کا ادراک کرنے کی ضرورت ہے کہ اس قسم کے جارحانہ اقدامات اور حربوں سے کشمیری عوام کو ان کے حق خود ارادیت کیلئے جائز جدوجہد سے کسی صورت ہٹایا نہیں جا سکتا۔ ترجمان نے کہا کہ مسلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے وراردادوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان مسلہ کشمیر کے پر امن حل کیلئے کشمیری عوام کی سیاسی ،سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔