ریسکیو1122راولپنڈی میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے 4ہزار سے زائد افراد کی رجسٹریشن مکمل کرلی گئی

بدھ 5 جولائی 2017 22:09

ریسکیو1122راولپنڈی میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے 4ہزار سے زائد افراد ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2017ء)پنجاب حکومت کی جانب سے ریسکیو1122راولپنڈی میں رضاکارانہ طور پر کام کرنے والے 4ہزار سے زائد افراد کی رجسٹریشن مکمل کر لی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ریسکیوذرائع کے مطابق پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں82ہزار681افراد کی رجسٹریشن کی گئی ہے جو رضاکارانہ طور پر کام کریں گے جبکہ ضلع راولپنڈی میں 4040افراد کو رجسٹر کیا گیا ہے،ریسکیو1122کے مطابق رضاکارانہ حیثیت سے کام کرنے والے تمام افراد کو پولیس کی تصدیق اور میڈیکل فٹنس کے بعد رجسٹرڈ کیا گیا ہے۔

ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ تمام رضاکار اپنے اپنے علاقوں یا یونین کونسلز میں محافظ کے طور پر کام کریں گے اور اپنے علاقوں کے مسائل کے حل کے لئے متعلقہ محکموں کی معاونت سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے جبکہ ریسکیو1122تمام رضاکاروں سے بھرپور تعاون کریگا۔