مقبوضہ کشمیر، بانیہال میں بھارتی فوجیوںکا انجینئرنگ کے طالب علم پر تشدد

بدھ 5 جولائی 2017 22:12

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 جولائی2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوںنے سرینگر جموں ہائی وے پر بانیہال کے مقام پر فوجی قافلے کو اووٹیک کرنے والے انجینئرنگ کے کشمیری طالب علم معظم بشیر وانی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق معظم بشیر وانی نے صحافیوںکو بتایا کہ وہ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایک کار میں سفر کر رہا تھا جب ہائی وے پر اسے بھارتی فوجیوںنے روک دیا ۔

فوجی اہلکاروںنے اسے فوجی قافلے کو اوورٹیک کر نے پر لاٹھیوں سے بدترین تشدد کا نشانہ بنایا اور بدسلوکی کی ۔

(جاری ہے)

بعدازاں انہوںنے اپنے دوستوں کے ہمراہ ان پر تشدد میںملوث فوجی اہلکاروںکے خلاف کارروائی کیلئے شفا پانی کے قریب ہائی وے بلاک کر دی ۔ مقامی افراد بھی فوج کے خلاف کارروائی کے حق میں مظاہرے میں شامل ہو گئے ۔ان کا کہنا تھا کہ فوجی اہلکار سڑک پر سفر کے دوران کشمیریوں کو ظلم و تشدد کا نشاتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ فوجی کسی بھی گاڑی یا موٹر سائیکل کو فوجی قافلے کو اوورٹیک کرنے کی اجازت نہیں دیتے اور ایسا کرنے والے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔ ایک سرکاری عہدے دار کے مطابق فوجیوںکی طرف سے طالب علم سے معذر ت کے بعد ہائی وے ٹریفک کیلئے کھول دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :