Live Updates

مریم نواز کے پاس اس وقت کون سا ریاستی عہدہ ہی وزیر اعظم کی بیٹی جے آئی ٹی کے سامنے اپنے اور اپنے خاندان پر لگے کرپشن چارجز کا دفاع کرنے پیش ہوئیں،قوم جاننا چاہتی ہے کہ کس قانون کے تحت حکومت نے اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کر کے ان کے راستے بند کئے،(ن) لیگ پاکستان کو بنانا ریپبلک بنا دینا چاہتی ہے،

یہ جے ٹی آئی کا کاؤنٹ ڈاؤن در اصل نون لیگ کا کاؤنٹ ڈاؤن ہے ، پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان کا ویڈیو بیان

بدھ 5 جولائی 2017 22:27

مریم نواز کے پاس اس وقت کون سا ریاستی عہدہ ہی وزیر اعظم کی بیٹی جے آئی ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 05 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما ڈاکٹر بابر اعوان نے کہاہے کہ مریم نواز کے پاس اس وقت کون سا ریاستی عہدہ ہی وزیر اعظم کی بیٹی جے آئی ٹی کے سامنے اپنے اور اپنے خاندان پر لگے کرپشن چارجز کا دفاع کرنے پیش ہوئیں۔ قوم جاننا چاہتی ہے کہ کس قانون کے تحت حکومت نے اسلام آباد کے لاکھوں شہریوں کے بنیادی حقوق سلب کر کے ان کے راستے بند کیئے۔

بدھ کو اپنے جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قانون (بلیو بک) کے تحت صرف صدر وزیراعظم آرمی چیف اور دیگر چند عہدوں کے لیئے سیکیورٹی کی خاطر اس سہولت کی اجازت ہے۔ بتایا جائے کہ مریم نواز کے اس پروٹوکول پر سرکاری کروڑوں کا قانون کے تحت خرچ کیئے گئے۔

(جاری ہے)

ایڈمنسٹریش نے ہزاروں لوگ کس قانون کے تحت تعینات کیئے۔ بابر اعوان نے کہا کہ تحریک انصاف نے جب لاک ڈاؤن کی کال دی تھی تو کس قانون کے تحت انہیں محصور کیا گیا تھا۔

اور آج لاکھوں گلوؤں کو کس قانون کے تحت کھلا چھوڑا گیا۔ بابر اعوان نے مزید کہا کہ کہتے ہیں کہ یہ سیاسی مقدمہ ہے تو پھر اپنی جیب سے اخراجات ادا کیوں نہیں کرتے۔ میڈیا نے کہا تھا وزیراعظم کے ہوتے آزادانہ تفتیش ممکن نہیں۔ آج مریم نواز کے پروٹوکول سے ثابت ہوگیا۔نون لیگ پاکستان کو بنانا ریپبلک بنا دینا چاہتی ہے۔ بابر اعوان نے کہا کہ یہ جی ٹی آئی کا کاؤنٹ ڈاؤن در اصل نون لیگ کا کاؤنٹ ڈاؤن ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات