کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان کا ضلع خضدار کے علاقے مولا میں راہزنوں کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں سے لوٹ مار کے واقعہ کا سخت نوٹس

وزیراعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے فوری طور پر کاروائی کا آغاز کردیاگیا

بدھ 5 جولائی 2017 23:54

کوئٹہ :وزیراعلیٰ بلوچستان کا ضلع خضدار کے علاقے مولا میں راہزنوں کی ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 جولائی2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری نے گذشتہ دنوں ضلع خضدار کے علاقے مولا میں راہزنوں کی جانب سے موٹر سائیکل سواروں سے لوٹ مار کے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے کمشنر قلات ڈویژن ڈپٹی کمشنر خضدار اور پولیس حکام کو واقعہ میں ملوث ملزمان کی فوری گرفتاری کی ہدایت کی تھی وزیراعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے ملزمان کی گرفتاری کیلئے فوری طور پر کاروائی کا آغاز کردیاگیاتھا، کاروائی کے نتیجے میں بدھ کے روز راہزنی کے واقعہ میں ملوث ایک ملزم کو گرفتار کرلیاگیا ہے جس کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کیاگیا ہے جبکہ ملزم کی نشاندہی پر واقعہ میں ملوث دیگر ملزمان کی گرفتاری کیلئے بھی اقدامات کئے جارہے ہیں اور جلد انہیں بھی قانون کی گرفت میں لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :