Live Updates

اگر وزیراعظم نااہل ہو گئے تو شہباز شریف وزرات عظمی کے اُمیدوار ہو سکتے ہیں، زعیم قادری

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 9 جولائی 2017 14:08

اگر وزیراعظم نااہل ہو گئے تو شہباز شریف وزرات عظمی کے اُمیدوار ہو سکتے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9جولائی ۔2017ء) پنجاب حکومت کے ترجمان زعیم قادری نے عندیہ دیا ہے کہ اگر نواز شریف نااہل ہو گئے تو ممکنہ طور پر شہباز شریف وزارت عظمیٰ کے اُمیدوار ہو سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اُمید تو نہیں کہ وزیراعظم نواز شریف نااہل ہوں گے لیکن اگر نااہل ہو ہی گئے تو وزارت اعظمیٰ کے اُمیدوار مریم نواز یا شہباز شریف میں شہباز شریف ہو سکتے ہیں۔ شہباز شریف کا تجربہ زیادہ ہے ۔ نواز شریف کے بعد وہی وزارت عظمیٰ کے حق دار ہیں۔ نواز شریف جس بھی شخص کو وزارت عظمیٰ کیلئے نامزد کریں گے مسلم لیگ ن اُن پر اعتماد کرے گی۔ شہباز شریف ن لیگ کی سب سے بڑی سپورٹ لائن ہیں۔

Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات