جی ٹو نٹی سمٹ میں صدر شی نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ چین دیگر ممالک سے تعلقات کو فروغ اور ، کثیرالطرفہ نظام کی حمایت کرتا رہیگا،صدر شی کے دورہ سے روس اور جرمنی کے ساتھ باہمی تعلقات کو خوب فروغ ملا ہے،چینی وزیر خارجہ وانگ ای

اتوار 9 جولائی 2017 15:50

جی ٹو نٹی سمٹ میں  صدر شی نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ چین دیگر ممالک ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2017ء) چینی وزیر خارجہ وانگ ای نے کہا ہے کہ صدر شی کے دورہ سے روس اور جرمنی کے ساتھ باہمی تعلقات کو خوب فروغ ملا ہے،جی ٹو نٹی سمٹ میں چینی صدر نے دنیا کو واضح پیغام دیا کہ چین دیگر ممالک سے تعلقات کو فروغ اور ، کثیرالطرفہ نظام کی حمایت کرتا رہیگا۔چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وان ای نے صدر شی جن پھنگ کے دورہ روس ، جرمنی اور جی ٹیونٹی کی سمٹ میں شرکت کیحوالے سے کہا کہچینی صدر کیحالیہ دورے سے روس اور جرمنی کے ساتھ باہمی تعلقات کو خوب فروغ ملا ہے۔

(جاری ہے)

جی ٹو نٹی کی سمٹ میں شرکت کے دوران چینی صدر نے دنیا کو واضح پیغام دیا ہے کہ چین دوسرے ملکوں کے ساتھ ساتھی کے تعلقات کو زیادہ مضبوط کریگا، چین کثیرالطرفہ نظام کی حمایت کرتا رہیگا۔ انہوں نے کہا موجودہ سمٹ کے ذریعے مشترکہ سیکیورٹی اور ترقی کے تصور کو اجا گر کیا گیا اور عالمی معیشت کو درپیش چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے سلسلے میں واضح سمت اور اہداف طے کئے گئے ہیں۔ وانگ ای نے کہا کہ صدر شی جن پھنگ کے اس دورے سے دنیا میں چین کی سفارتی کاروائیوں کے اثرات کو توسیع دی گئی ہے اور عالمی برادری میں چین کی حیثیت اور وقار زیادہ بہتر ہوا ہے۔

متعلقہ عنوان :