Live Updates

جے آئی ٹی کی پوری کارروائی ٹی وی ،ْ سینما پر مشتہر اور سی ڈیز بنا کر تقسیم کی جائیں ،ْ اخراجات ہم ادا کریں گے ،ْ خواجہ آصف

عوام کو پتہ ہونا چاہیے جے آئی ٹی نے 60روز میں کیا سوالات کئے اور کیا جواب دیئے گئے ،ْ وزیر اعظم نواز شریف دور اقتدار کا آخری سال مکمل کرینگے ،ْ 2018ء میں چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے ،ْ عمران خان 12واں کھلاڑی ہے ،ْ باری نہیں آئیگی ،ْپرویز مشرف جیسے بدترین دشمن بھی نواز شریف پر کرپشن کے چارج ثابت نہ کرسکے ،ْدھرنا خان پاکستان کی معاشی آزادی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ،ْ والدہ کے نام پر ہسپتال کیلئے خیرات، زکوة اکٹھی کرکے مسقط ، تھائی لینڈ اور فرانس میں پراپرٹی سٹہ کھیلنے والے سے کوئی سوال نہیں کرتا ،ْ تقریب سے خطاب پی ٹی آئی کے امیدوار شیخ قیصر کا مسلم لیگ (ن )میں شمولیت کا اعلان

اتوار 9 جولائی 2017 17:50

جے آئی ٹی کی پوری کارروائی ٹی وی ،ْ سینما پر مشتہر اور سی ڈیز بنا کر ..
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2017ء) وفاقی وزیر دفاع ،ْ پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے ایک بار پھر مطالبہ کیا ہے کہ جے آئی ٹی کی پوری کارروائی ٹی وی ،ْ سینما پر مشتہر اور سی ڈیز بنا کر تقسیم کی جائیں ،ْ اخراجات ہم ادا کریں گے ،ْعوام کو پتہ ہونا چاہیے جے آئی ٹی نے 60روز میں کیا سوالات کئے اور کیا جواب دیئے گئے ،ْ وزیر اعظم نواز شریف دور اقتدار کا آخری سال مکمل کرینگے اور 2018ء میں چوتھی مرتبہ وزیر اعظم بنیں گے ،ْ عمران خان 12واں کھلاڑی ہے ،ْ باری نہیں آئیگی ،ْپرویز مشرف جیسے بدترین دشمن بھی نواز شریف پر کرپشن کے چارج ثابت نہ کرسکے ،ْدھرنا خان پاکستان کی معاشی آزادی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ،ْ والدہ کے نام پر ہسپتال کیلئے خیرات، زکوة اکٹھی کرکے مسقط ، تھائی لینڈ اور فرانس میں پراپرٹی سٹہ کھیلنے والے سے کوئی سوال نہیں کرتا ۔

(جاری ہے)

وہ اتوار کو اپنے حلقہ انتخاب این اے 110کے پارٹی عہدیداران اور کارکنوں کے اعزاز میں عید ملن پارٹی سے خطاب کررہے تھے ۔ صوبائی وزیر بلدیات محمد منشاء اللہ بٹ، اراکین صوبائی اسمبلی چودھری محمد اکرام، ارشد وڑائچ، گلناز شجاعت ، ایم ایل اے چودھری محمد اسحاق، ضلعی صدر مسلم لیگ ن سیالکوٹ ادریس احمد باجوہ، جنرل سیکرٹری شجاعت علی پاشا، سٹی جنرل سیکرٹری کاشف نیاز بٹ ، ضلعی جنرل سیکرٹری خواتین ونگ تحریم الطاف، صدر پی ایم ایل این سٹی(خواتین ونگ) سیالکوٹ نصرت جمشید، جنرل سیکرٹری شاہینہ مشتاق،صدر پی ایل این وویمن ونگ تحصیل سیالکوٹ نسیم ناصر خواجہ، جنرل سیکرٹری انیلا فیصل ،میئر میونسپل کارپوریشن سیالکوٹ توحید اختر چودھری ، ڈپٹی میئر بشیر احمد چودھری ، سابق ایم این اے ڈاکٹر نیلسن عظیم ، یوسی چیئرمینز محمو د الحسن بابر خاں، رانا عارف ہرناہ، خرم شہباز خاں، حاجی ملک سرفراز،رفیق مغل، شیخ اشرف، چودھری امداد علی، معراج دین رحمانی، اورنگزیب شاہ جی، سہیل احمد بٹ اور چیئرمین ضلعی بیت المال سیالکوٹ نبیل خالد لون کے علاوہ کثیر تعداد میں پارٹی اراکین نے شرکت کی ۔

خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع ، پانی و بجلی خواجہ محمد آصف نے کہاکہ ہم کو اس بات پر فخر ہے کہ ہم میاں محمد نواز شریف کی ورکرز ہیں انہوں نے کہاکہ گذشتہ3سی4ماہ میں ملک میں جو ڈرامہ چل رہا ہے اگر میاں محمد نواز شریف معمولی اعصاب کے مالک ہوتے تو ہار گئے ہوتے مگر وہ ہر محاذ پر جوانمردی سے حالات کا مقابلہ کررہے ہیں اورانشاء اللہ سرخرو ہونگے۔

انہوں نے کہاکہ آج سی24سال قبل 1993ء میں میاں محمد نواز شریف کی حکومت کو کرپشن کے الزام میں ڈی مس کردیا جس کو سپریم کورٹ نے بحال کیا تاہم پھر اسے گھر بھیج دیا گیا یہ پہلا فکس میچ تھا ۔ انہوں نے کہاکہ اس کے بعد پی پی کے دور حکومت میں میاں نواز شریف کے والد کو وہیل چیئر پر گرفتار کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ دوسرا فکس میچ 12اکتوبر 1999ء میں کھیلا گیا جس کے نتیجے میں میاںمحمد نواز شریف کو8سال تک قید، ہتھکڑیاں اور جلاوطنی کی صعوبتیں برداشت کرنا پڑیںاور پرویز مشرف جیسے بدترین دشمن بھی میاں نواز شریف پر کرپشن کے چارج ثابت نہ کرسکے ۔

خواجہ محمد آصف نے واشگاف الفاظ میں کہاکہ سب سن لیں اب کوئی میچ فکس نہیں ہوگا اور میاں محمد نواز شریف کو اللہ اور عوام کی جانب سے دیا ہوا اقتدار کوئی نہیں چھین سکتا۔ انہوں نے عمران خان آڑھے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ میچ فکسنگ کا آدمی آوازیں دے رہا ہے کہ مجھے وزیر اعظم بنا دو۔ انہوں نے کہاکہ کوئی فردیا ادارہ عمران خاں کو وزیر اعظم نہیں بنا سکتا یہ حق پاکستان کی 20کروڑ عوام کو حاصل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ 20کروڑ عوام کے دیئے ہوئے ووٹ کے تقدس کو پامال نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف پر 1973ء کا الزام لگایا گیا تھا جس سے وہ قانونی طور پر انکار بھی کرسکتا تھا لیکن اس نے تاریخ رقم کی اوراپنا سر عدالت عظمیٰ کے سامنے خم کرکے خود کو احتساب کیلئے پیش کردیا۔ انہوں نے کہاکہ جے آئی ٹی میں میاں محمد نواز شریف کے بیٹوں، بھائی، بیٹی ، سمدھی اور داماد کے علاوہ نوکروں اور ملازمین کو بھی بلایا گیا۔

انہوںنے کہاکہ کوئی مائی کا لعل ہے جو قانون کی حکمرانی کا اتنا احترا م کرتا ہو جتنا نواز شریف کرتے ہیں۔ انہوں کہاکہ عوام کے دیئے ہوئے اقتدار پر ڈاکہ مارنے کی کوشش کی جارہی ہے اورصرف ایک کو ہی امپائر نظر آتا ہے باقیوں کو نظر نہیں آرہا اور اس مرتبہ بھی امپائر نظر نہیں آئیگا۔ انہوں نے کہاکہ والدہ کے نام پر ہسپتال بنا کر خیرات، زکوة اکٹھی کرکے مسقط ، تھائی لینڈ اور فرانس میں پراپرٹی سٹہ کھیلنے والے سے کوئی سوال نہیں کرتا خواجہ محمد آصف نے مطالبہ کیا کہ جے آئی ٹی نے ایک تصویر لیک ہوئی ہے پوری کارروائی ٹی وی ، سینما پر مشتہر کی جائے اور سی ڈیز بنا کر تقسیم کی جائیں جس کا خرچہ ہم ادا کریں تاکہ عوام کو پتا لگ جائے کہ 60دنوں میں کیا کیا سوالات کئے گئے اور کیا کیا جوابات ملے انہوں نے کہاکہ اس مسئلہ سے الیکشن ایشو بننا ہے اس سے میاں محمد نواز شریف کو کوئی خطرہ نہیں کیونکہ 20کروڑ عوام ہی اصل جے آئی ٹی ہے ۔

انہوں نے کہاکہ عدلیہ بحالی میں سب سے زیادہ جدوجہد ہم نے کی ہے اور ہم پر ہی عدلیہ کا احترام لازم ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کی قربانیاں تا ابد زندہ رہیںگی اور مخالفین نشانہ عبرت بن جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا خان پاکستان کی معاشی آزادی میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میاں نواز شریف نے اٹیمی دھماکے کرکے ملک کو جغرافیائی طور پر ناقابل تسخیر بنایا اور اب سی پیک کے ذریعے معاشی طور پر ناقابل تسخیر بنائے گا۔

انہوں نے کہاکہ کچھ قوتیں پاکستان کو معاشی طور پر آزاد نہیں دیکھنا چاہتیں۔ انہوں نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف کے لوڈشیڈنگ کے عذاب سے قوم کو نجات دلانے کیلئے دن رات فوکس کیا ہوا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اس وقت36ارب ڈالر کے پاور پراجیکٹس لگ رہے ہیں اس موقع پر محمد پور ہ سے پی ٹی آئی کے امیدوار شیخ قیصر نے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات