شریعت کورٹ ،اسلامی نظریاتی کونسل سمیت تمام ملی اداروں کا تحفظ کیا جائے گا‘اتحاد تنظیمات مدارس آزاد کشمیر

اتوار 9 جولائی 2017 21:01

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2017ء)شریعت کورٹ ،اسلامی نظریاتی کونسل سمیت تمام ملی اداروں کا تحفظ کیا جائے گا۔اداروں کو سیاست اور مفادات کے لیے نشانہ بنانا افسوسناک ہے۔

(جاری ہے)

اتحاد تنظیمات مدارس کی طرف سے تمام مکاتب فکر کے نمائندہ حضرات اور جماعتوں کا اجلاس ۳۱جولائی بروز جمعرات کو مظفراباد میں ہوگا۔اجلاس میں شریعت کورٹ ،اسلامی نظریاتی کونسل،دینی مدارس سمیت اہم امور پر مشترکہ موقف اور متفقہ پالیسی طہ کی جائے گی۔ان خیالات کا ا ظہار اتحاد تنظیمات مدارس آزاد کشمیر کے جنرل سیکرٹری مولانا قاضی محمود الحسن اشرف ،رابطہ سیکرٹری مولانا الطاف سیفی نے مشترکہ بیان میں کیا ۔