بھارت ہوش کے ناخن لے ‘آئے روز کشمیریوں پر تشدد قابل مذمت ہے ‘کشمیریوں کا مقدس خون رائیگاں نہیں جائیگا ‘ظلم کا نوٹس لے‘کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشتگردی سے جوڑنے کے بھارتی الزامات میں کوئی صداقت نہیں

مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر راجہ ظفر معروف کا بیان

اتوار 9 جولائی 2017 21:01

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2017ء) آل جموں و کشمیر مسلم کانفرنس کے مرکزی نائب صدر و سابق ایڈ منسٹریٹر ضلع کونسل میرپور راجہ ظفر معروف نے کہا کہ بھارت ہوش کے ناخن لے آئے روز کشمیریوں پر تشدد قابل مذمت ہے کشمیریوں کا مقدس خون رائیگاں نہیں جائیگا عالمی برادری کشمیریوں پر ہونے ظلم کا نوٹس لے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دہشتگردی سے جوڑنے کے بھارتی الزمات میں کوئی صداقت نہیں ‘بھارتی اوچھے ہتکھنڈے تحریک آزادی کو دبا نہیں سکتے کشمیریوں نے آزادی کے حصول کیلے بے مثال قربانیاں دی ہیں کشمیریوں کی قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیگی برہان وانی ان خیالات کا اظہار راجہ ظفر معروف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کا ہفتہ الحاق پاکستان بھر پور انداز سے منایا جائیگا مسلم کانفرنس کے خلاف تمام سازشیں ناکام ہوں گئی سردار عتیق احمد خان ایک منجھلے ہوئے سیاستدان ہیں آج اپنے سے بڑی باتیں کرنے والے مسلم کانفرنس کی وجہ سے لیڈر بنے ہیں انھوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کی خاطر مسلم کانفرنس کی جدو جہد جاری رہیگی ہمارے لیے تمام برادری کے لوگ قابل احترام ہیں مگر حلقہ میں کسی کو اجارہ داری کرنے کی اجازت نہیں دوں گا اپنے ساتھ چلنے والوں کا آخری دم تک ساتھ دوں گا انھوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ صاف ستھری سیاست کی ہے اور صاف ستھری سیاست کو پسند کرتا ہوں وہ بات کبھی نہیں کروں گا جو پوری نہ کر سکوں پاکستان میں ن لیگ کا جلد ہی بوری بستر گول ہونے والا ہے جو لوگ جے آئی ٹی بنے پر خوشیاں مناتے تھے آج وہی پرشان حال ہیں انھوں نے کہا عوام صبر کریں آزاد کشمیر حکومت میں بھی ڈراریں پڑ چکی ہیں لوگوں کو سبز باغ دیکھنے والے آج گھروں تک محدود ہو چکے ہیںجو تعمیر و ترقی مسلم کانفرنس کے دور حکومت میں ہوئی ہے اس کو آنے والی نسلیں یاد رکھیں گئی جو لوگ آئے روز گھر تبدیل کرتے ہیں وہ ہمیشہ ذلیل خوار ہوتے ہیں آج بھی آزاد کشمیر میں مسلم کانفرنس مقبول ترین جماعت ہے مسلم کانفرنس کو ختم کرنے کے خواب دیکھنے والے خود ختم ہو رہے ہیں

متعلقہ عنوان :