محکمہ برقیات کی غفلت بجلی کے کم وولٹج کے باعث عوام پریشان حال

عوام برائے نام بجلی سے عوام عاجز آگئی ‘بجلی کی یہی صورتحال رہی تو عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو جائیگی ‘عوام علاقہ

اتوار 9 جولائی 2017 21:01

جاتلاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2017ء) محکمہ برقیات کے اعلی حکام کی غفلت بجلی کے کم وولٹج کے باعث عوام پر شان حال، برائے نام بجلی سے عوام عاجز آگئی اگر بجلی کی یہی صورتحال رہی تو عوام سڑکوں پر آنے پر مجبور ہو جائیگی تعمیر و ترقی کے نعرے ہوا میں جو حکومت بجلی کے نظام کو درست نہیں کر سکی وہ مذید عوام کے کام کیا کریگی بجلی کے کم وولٹج سے عوام عاجز آچکی ہے بجلی سے چلنے والی تمام اشیاء جواب دے چکی ہیں حکومت آزاد کشمیر اپنے اختیارات کو استعمال میں لاتے ہوئے بجلی کے کم وولٹج کی طرف توجہ دے تا کہ اس موسم میں عوام کو پرشانی کا سامنا نہ ہو ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی و سماجی شخصیات نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ بجلی کے کم وولٹج سے عوام ذہینی مریض بن چکی ہے کم وولٹج سے موٹریں فرئج اور دیگر اشیاء چلنے کا نام نہیں لیتی جس سے سخت پرشانی کا سامنا ہے اگر حکومت آزاد کشمیر اور محکمہ برقیات کا کم وولٹج کا نوٹس نہ لیا تو پھر داما دم مست قلندر ہو گا

متعلقہ عنوان :