مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی برسی پورے جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام سے منائیں گے‘ مسلم کانفرنسی کارکنان اور ریاستی عوام عظیم سیاسی لیڈر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین عقیدت پیش کریں گے

مسلم کانفرنس شعبہ خواتین آزاد کشمیر کی مرکزی جنرل سیکرٹری محترمہ افشاں سعید چوہدری کی میڈیا سے بات چیت

اتوار 9 جولائی 2017 21:01

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2017ء) آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس شعبہ خواتین آزاد کشمیر کی مرکزی جنرل سیکرٹری محترمہ افشاں سعید چوہدری ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی برسی پورے جوش و جذبہ اور عقیدت و احترام سے منائیں گئے ، مسلم کانفرنسی کارکنان اور ریاستی عوام عظیم سیاسی لیڈر کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین عقیدت پیش کریں گے ، آزاد کشمیر بھر سے عوام اور مسلم کانفرنسی کارکنان برسی کی تقریب میں بھرپور شرکت کریں گے ، مسلم کانفرنس کے ذمہ داران اس عزم کا عہد کریں گے کہ الحاق پاکستان کے مجاہد اول کے منشور کو عملی جامعہ پہنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس ایک ایسی جماعت ہے جس نے آزاد کشمیر میں عوام کو انصاف مہیا کیا ، میرٹ کے مطابق نوجوانوں کو روزگار دلایا ، اور آزاد خطہ کو خوشحال ریاست بنانے کے جدوجہد کی ، مسلم کانفرنس نے تحریک آزادی کشمیر کی کامیابی اور کشمیریوں کے حق خودارایت کے لیے دنیا بھر میں آواز اٹھائی ، مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان نے اپنی زندگی میں کشمیریوں کو بھارتی مظالم سے نجات اور آزادی دلانے کے لیے جو جدوجہد کی اسے آج بھی ساری دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے ، ہم مجاہد اول سردار محمد عبدالقیوم خان کی برسی اس سال بھی انتہائی عقیدت و احترام اور بھرپور جوش و جذبہ سے منائیں گے اور اس موقع پر اس عزم کا عہد کریں گے کہ ان کے الحاق پاکستان کے منشور کی تکمیل کے لیے ہر محاذ پر اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور کشمیر کی آزادی ، الحاق پاکستان اور آزاد خطہ کو خوشحال ریاست بنانے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔