اداکارہ میراسے شادی کا خواہشمند نہیں،البتہ میرا کے کہنے پرہسپتال کی فنڈریزنگ کیلئے ان کیساتھ لندن یا کسی اور ملک میں جاسکتا ہوں،جمشید دستی

اتوار 9 جولائی 2017 21:02

اداکارہ میراسے شادی کا خواہشمند نہیں،البتہ میرا کے کہنے پرہسپتال کی ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2017ء) عوامی راج پارٹی کے سربراہ ایم این اے جمشید دستی نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوال پر کہا کہ وہ اداکارہ میراسے شادی کے خواہشمند نہیں ہیں،شادی وہ اپنی والدہ کی مرضی سے کریں گے،البتہ اداکارا میرا کے کہنے پر ان کے اسپتال کی فنڈریزنگ کیلئے ان کیساتھ لندن یا کسی اور ملک میں جاسکتا ہوں لیکن جنوبی پنجاب میں فنڈریزنگ نہیں کرسکتا۔

متعلقہ عنوان :