سعودی وزیر خارجہ کی امریکی ہم منصب سے جرمنی میں ملاقات

قطر بحران، خطے میں ایرانی مداخلت اور دہشت گردی کے خاتمے جیسے امور پر تبادلہ خیال

اتوار 9 جولائی 2017 21:30

سعودی وزیر خارجہ کی امریکی ہم منصب سے جرمنی میں ملاقات
ہمبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2017ء) سعودی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ان کی اپنے ہم امریکی ہم منصب ریکس ٹیلرسن سے ملاقات ’’مفید‘‘ رہی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے قطر بحران، خطے میں ایرانی مداخلت اور دہشت گردی کے خاتمے جیسے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دوطرفہ دلچسپی سمیت علاقائی اہمیت کے امور پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

دبئی سے نشریات پیش کرنے والے ’’العربیہ‘‘ نیوز چینل سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ جرمنی کے شہر ہمبرگ میں منعقد ہونے والے جی 20 سمٹ کے اعلامیہ میں واضح طور پر دہشت گردی کے خاتمے پر زور دیا گیا ہے اور اسے مالی تعاون روکنے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔

عادل الجبیر کا کہنا تھا کہ ’’گروپ 20 میں شامل ملکوں کی قیادت دہشت گردی کے خاتمے پر یکسو ہے۔‘‘ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ کوئی ملک دہشت گردی کی اجازت نہ دے۔ایک سوال کے جواب میں سعودی وزیر خارجہ نے بتایا کہ قاہرہ میں مصر، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے رہنماوں کے حالیہ اجلاس کا مقصد اس امر کا جائزہ لینا تھا کہ قطر کی جانب سے چاروں ملکوں کے پیش کردہ تیرہ نکاتی مطالبات مسترد ہونے کی صورت میں مستقبل میں کون کون سے اقدامات کئے جا سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :