راولپنڈی:میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے آئندہ مالی سال میںمختلف ٹیکسوں اور فیسوں کی مد میں 2گنا اضافہ کر دیا

مذبحہ خانہ، سوزوکی، بس، ویگن، رکشہ اسٹینڈ کی فیسوں میںدوگنا اضافے کے ساتھ بیکری اور جنرل سٹورزکے بعض آئٹم بھی شامل

اتوار 9 جولائی 2017 22:30

راولپنڈی:میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے آئندہ مالی سال میںمختلف ٹیکسوں ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 09 جولائی2017ء) میونسپل کارپوریشن راولپنڈی نے آئندہ مالی سال میںمختلف ٹیکسوں اور فیسوں کی مد میں 2گنا اضافہ کر دیا ہے جس کے تحت مذبحہ خانہ، سوزوکی، بس، ویگن، رکشہ اسٹینڈ کی فیسوں میںدوگنا اضافے کے ساتھ بیکری اور جنرل سٹورزکے بعض آئٹم سمیت دیگر اشیا کی فروخت پرلائسنس فیس کی مد میں نیا ٹیکس لاگو کرنے کے ساتھ سلاٹر ہائوس اورپیرودھائی جنرل بس سٹینڈکے علاوہ شہر کے مختلف مقامات پر کار پارکنگ ، سوزوکی، ویگن، ٹیکسی ،رکشہ سٹینڈز اور بیت الخلائوںسمیت متعدد ٹھیکوں کوبھی حتمی شکل دے دی ہے جنہیں منظوری کے لئے آج (بروز پیر)ایوان میں پیش کیا جائے گا ذرائع نے روزنامہ جناح کو بتایا کہ گزشتہ ماہ دیئے جانے والے ٹھیکوں میں سلاٹر ہائوس کاتخمینہ ڈیڑھ کروڑ روپے،پیرودھائی جنرل بس سٹینڈکا تخمینہ ڈیڑھ کروڑ ، لائسنس فیس کا تخمینہ 16لاکھ،کار پارکنگ کا تخمینہ 50لاکھ،بیت الخلائوں کا تخمینہ 2کروڑ18لاکھ،ویگن سٹینڈ کا تخمینہ 1کروڑ39لاکھ،رکشہ سٹینڈ کا تخمینہ 50لاکھ،سوزوکی سٹینڈ کا تخمینہ 35لاکھ روپے رکھا گیا تھا جاری کئے جانے والے ٹھیکے ایوان میں منظوری کے لئے پیش کئے جائیں گے نئے ٹھیکوں کے تحت موہن پورہ موڑ ، گنج منڈی موڑ ، سابقہ دفتر میونسپل کارپوریشن ،اڈا پیر ودھائی، جنرل بس اسٹینڈ ، چاہ سلطان غزنی مارکیٹ ، جناح روڈ ، صادق آباد ، ڈھوک علی اکبر اور ڈنگی کھوئی میں فی سوزوکی 15روپے کی بجائے 20روپے یومیہ فیس ادا کرے گی اسی طرح سابقہ دفتر میونسپل کارپوریشن، کمرشل مارکیٹ اور کالج روڈ پر کار اور ٹیکسی پارکنگ فیس 10روپے سے بڑھا کر20روپے کر دی گئی ہے تاہم موٹر سائیکل کی پارکنگ فیس کو 5روپے کی شرح پر برقرار رکھا گیا ہے جنرل بس اسٹینڈ پیرودھائی میں ویگن اور ہائی ایس کے لئے 25روپے فیس کو بڑھا کر 50روپے فی پھیرا کر دیا گیا ہے پیر وھائی بس اسٹینڈ مسافر خانہ نمبر1،مسافر خانہ نمبر2،آئیڈئل پارک ، کوہاٹ اسٹینڈ ، بنی مارکیٹ ، گنج منڈی میں واقع عوامی لیٹرینوں کی فیس 5روپے سے بڑھا کر10روپے فی کس کر دی گئی ہے جنرل بس اسٹینٖڈ پیر ودھائی اور فوارہ چوک سمیت شہر کی16مقامات پر چنگ چی اور موٹر سائیکل رکشہ کی پارکنگ سٹینڈ فیس 20روپے یومیہ فی رکشہ کر دی گئی ہے اسی طرح جنرک بس اسٹینڈ پیر ودھائی میں اے سی بس کی انٹری فیس 50روپے فی پھیرا سے بڑھا کر 150روپے فی پھیر ا، نا ن اے سی بس کی فیس 50روپے سے 1ooروپے فی پھیرا، منی بس کی فیس 35روپے سے 50روپے فی پھیرا ، ٹیکسی 10روپے سے 20روپے فی پھیرا اور سوزوکی کی انٹری فیس 10روپے سے بڑھا کر20روپے فی پھیر ا کر دی گئی ہے اس طرح شاہ بخاری روڈ پر واقع مذبحہ خانہ کی فیس 15روپے سے بڑھا کر25فی بکرا ، دنبہ کر دی گئی ہے ذرائع کے مطابق آٹورکشہ و موٹر سائیکل رکشہ کا ٹھیکہ عادل وحید اینڈ برادرز کو 55لاکھ روپے میں ،سوزوکی سٹینڈ کا ٹھیکہ عادل کان ولد محبوب الٰہی کو35لاکھ75ہزار میں ،پیرودھائی میں رکشہ سٹینڈ کا ٹھیکہ غلام مصطفٰی کو 50لاکھ روپے میں ،ویگن سٹینڈ لوکل روٹ کا ٹھیکہ طالب عباسی کو20لاکھ35ہزار روپے میں جبکہ مذبحہ خانہ کاٹھیکہ کاشان قریشی کو1کروڑ53لاکھ25ہزار روپے میں دیا گیا ہے ۔