پی ایس 114: پیپلز پارٹی کے سعید غنی کامیاب، متحدہ کے ٹیسوری دوسرے نمبر پر، تحریک انصاف کے اُمیدوار چوتھے نمبر پر

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 9 جولائی 2017 23:24

پی ایس 114: پیپلز پارٹی کے سعید غنی کامیاب، متحدہ کے ٹیسوری دوسرے نمبر ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9جولائی۔2017ء) پی ایس 114 کے ضنی انتخاب کیلئے آج دن بھر پولنگ جاری رہی۔ ذرائع کے مطابق، الیکشن کمیشن کو موبائل ایپ کے ذریعے تمام 92 پولنگ سٹیشنوں سے نتائج موصول ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر حتمی غیرسرکاری نتائج کے مطابق، ایم کیو ایم کے امیدوار کامران ٹسوری 18 ہزار 106 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے جبکہ پیپلز پارٹی کے امیدوار سعید غنی 23 ہزار 840 ووٹ لے کر کامیاب قرار پائے ہیں۔ مسلم لیگ نون کے امیدوار تیسرے نمبر پر ہیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار چوتھے نمبر پر ہیں۔اس سے قبل، کراچی کے صرف ایک صوبائی حلقے کا ضمنی انتخاب الیکشن کمیشن اور سکیورٹی اداروں کیلئے دن بھر وبال جان بنا رہا۔