Live Updates

سپریم کورٹ بار کی عمران خان کے بیان کی مذمت

عمران خان سپریم کورٹ میں کارکنوںکو بلا کر تماشہ نہ لگائیں ،وکلاء سپریم کورٹ اور ججز کی حفاظت کرناجانتے ہیں ،سپریم کورٹ بارکے سیکرٹری آفتاب باجوہ

اتوار 9 جولائی 2017 23:30

سپریم کورٹ بار کی عمران خان کے بیان کی مذمت
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 09 جولائی2017ء) سپریم کورٹ بار نے عمران خان کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان سپریم کورٹ میں کارکنوںکو بلا کر تماشہ نہ لگائیں ،وکلاء سپریم کورٹ اور ججز کی حفاظت کرناجانتے ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوار کو سپریم کورٹ بارکے سیکرٹری آفتاب باجوہ نے عمران خان کے بیان کی مذمت کی اور کہا کہ عمران خان پوائنٹس سکورنگ کیلئے کسی اورادارے کا انتخاب کریں ،حکومت یا پی ٹی آئی کی عدالت کے خلاف بیان بازی پر ایکشن لیا جائے گا ،وکلاء سپریم کورٹ اور ججز کی حفاظت کرنا جانتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عمران خان سپریم کورٹ میں کارکنوں کو بلا کر تماشہ نہ لگائیں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :