لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کےنتیجےمیں 5معصوم شہری شہید،پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 4 بھارتی فوجی ہلاک، 2 چیک پوسٹیں تباہ

Fahad Shabbir فہد شبیر پیر 10 جولائی 2017 01:20

لائن آف کنٹرول پر بلااشتعال فائرنگ کےنتیجےمیں 5معصوم شہری شہید،پاک ..
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔9جولائی۔2017ء) بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 5 شہری شہید، پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 4 بھارتی فوجی ہلاک، 2 بھارتی چیک پوسٹیں تباہ۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کے مطابق  برہان وانی کی شہادت کے روز بھارت نے مختلف سیکٹرز پر بلااشتعال فائرنگ کی ۔ بلااشتعال فائرنگ راولاکوٹ،تتری نوٹ،ستوال،منوا،چفرکےعلاقوں میں کی گئی۔

(جاری ہے)

فائرنگ کے نتیجے میں 5 شہری شہید ہوئے۔ شہداء میں 4 خواتین اور ایک بزرگ شہری شامل ہے۔ 3کمسن بچیوں سمیت 5لوگ بھارتی گولہ باری میں زخمی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نےبھارتی جارحیت کابھرپورجواب دیا۔پ اکستانی فورسزکے جواب کے نتیجےمیں 4بھارتی فوجی ہلاک ہو گئے۔ پاک فوج کی جوابی کارروائی میں 2بھارتی چیک پوسٹیں تباہ ہو گئیں۔ اس موقع پر پاک فوج نے اس عزم کا اظہار کیا کہ بھارتی جارحیت کےخلاف پاک فوج شہری آبادی کاتحفظ یقینی بنائےگی۔