آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس

جیو اسٹریٹجک سیکیورٹی ماحول بالخصوص مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی تازہ صورتحال اور پاکستان پر اسکے اثرات کا جائزہ لیاگیا پاکستان کے قومی مفاد میں کی جانیوالی قومی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ افغانستان کے ساتھ بہتر بارڈر مینجمنٹ کیلئے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان روابط ،ملک کی سیکیورٹی صورتحال ،سیلاب کی صورت میں امدادی سرگرمیوں کی تیاری اور فوج کی تعیناتی سے متعلق امور زیر غور لائے گئے

پیر 10 جولائی 2017 20:32

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 جولائی2017ء) کور کمانڈرز کانفرنس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں منعقد ہوا کانفرنس کے شرکاء نے جیو اسٹریٹجک سیکیورٹی ماحول بالخصوص مشرق وسطیٰ اور افغانستان کی تازہ صورتحال اور پاکستان پر اسکے اثرات کا جائزہ لیا ۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق202 ویں کور کمانڈرز کانفرنس نے پاکستان کے قومی مفاد میں کی جانیوالی قومی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آپریشن رد الفساد پر پیش رفت، افغانستان کے ساتھ بہتر بارڈر مینجمنٹ کیلئے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان روابط ،ملک کی سیکیورٹی صورتحال اور ضرورت کے وقت سیلاب کی صورت میں امدادی سرگرمیوں کی تیاری اور فوج کی تعیناتی سے متعلق امور زیر غور لائے گئے ۔