بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس منعقد‘ پاکستان کے قومی مفادات کی روشنی میں قومی کاوشوں کی حمایت اور معاونت کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا اعادہ

پیر 10 جولائی 2017 20:55

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2017ء) کورکمانڈر کانفرنس نے پاکستان کے قومی مفادات کی روشنی میں قومی کاوشوں کی حمایت اور معاونت کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر ) کے مطابق پیر کو بری فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کورکمانڈر کانفرنس جی ایچ کیو راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

(جاری ہے)

کورکمانڈر کانفرنس نے مشرق وسطی بشمول افغانستان کی سلامتی کی صورتحال اور اسکے اثرات کا جائزہ لیا۔کورکمانڈرکانفرنس نے پاکستان کے قومی مفادات کی روشنی میں قومی کاوشوں کی حمایت اور معاونت کے لئے اپنا مثبت کردار ادا کرنے کا اعادہ کیا ۔کورکمانڈر کانفرنس میں جاری آپریشن ردالفساد کی کارکردگی ‘ موثر سرحدی انتظام کے لئے افغانستان کے ساتھ فوجی تعلقات‘داخلی سکیورٹی صورتحال بشمول فلڈریلیف آپریشن سے متعلق تیاریوں اور فورسز کی تعیناتی سمیت دیگر امور زیر غور آئے ۔