فتح جنگ، سی پیک روٹ میں آنے والی قبر سے میت کی منتقلی،5سال پرانی میت کا کفن محفوظ تھا

Fahad Shabbir فہد شبیر منگل 11 جولائی 2017 10:57

فتح جنگ، سی پیک روٹ میں آنے والی قبر سے میت کی منتقلی،5سال پرانی میت ..
فتح جنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11جولائی۔2017ء) ڈھوک سیداں میں سی پیک روٹ میں آنے والی قبر سے میت کی منتقلی۔5سال پرانی میت کا کفن محفوظ تھا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق فتح جنگ کے نواحی گاؤں ڈھوک سیداں میں زیر تعمیر سی پیک روٹ میں آنے والی ایک قبر سے میت کو مرکزی قبرستان بابا کریم شاہ منتقل کر دیا گیا۔قبر کشائی پیر سید تبسم شاہ بخاری کی زیر نگرانی کی گئی اور تمام شرعی تقاضوں کو ملحوظ خاطر رکھا گیا۔5سال قبل فوت ہونے والے پیر بخش نامی بزرگ کا کفن بدستور محفوظ تھا۔میت کو لواحقین کو دیکھنے کی اجازت نہیں دی گئی اور اسے تابوت میں بند کر کے ڈھوک سیداں کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا۔

متعلقہ عنوان :