مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہوچکی ہے ظلم کا بازار گرم ہے‘ وادی میں مسلسل ایک ہفتے سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے‘ بھارتی فوج کی جانب سے آنسو گیس بیلٹ گنوں کا استعمال کیاجارہا ہے جس سے پوری وادی جل رہی ہے

آزادجموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمدیٰسین کیمختلف وفود سے بات چیت

منگل 11 جولائی 2017 17:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 جولائی2017ء) آزادجموںوکشمیر قانون ساز اسمبلی میں قائد حزب اختلاف چودھری محمدیٰسین نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی کشیدہ ہوچکی ہے ظلم کا بازار گرم ہے۔ وادی میں مسلسل ایک ہفتے سے مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے ۔بھارتی فوج کی جانب سے آنسو گیس بیلٹ گنوں کا استعمال کیاجارہا ہے جس سے پوری وادی جل رہی ہے۔

مختلف وفود سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی صورتحال انتہائی ناگفتہ بہ ہوچکی ہے پاکستان کی حکومت اور یہاں کا الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا پانامہ کے مسئلے پر الجھا ہوا ہے ہماری میڈیا سے اپیل ہے کہ وہ پانامہ کیس ضرور ڈسکس کریں لیکن مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو بھی اپنی ہیڈ لائن میں جگہ دیں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے حکومت پاکستان سے کہا کہ وہ مقبوضہ کشمیر کے حالات کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے ۔

انہوں نے کہا کہ سلامتی کونسل اور او آئی سی اس مسئلے کے فوری حل اور بھارتی حکومت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں مظالم کو بند کروانے کیلئے کردار ادا کرے ۔ بھارتی فوج دنیا کے خطرناک ترین کیمیائی ہتھیار اوربیلٹ گنوں کے ذریعے کشمیریوں کو اپاہچ کررہا ہے ۔ یہ اقوام عالم اس سلسلے کو بندکروانے کیلئے اپناکردار ادا کرے ۔