بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملائیشین آرمی چیف سری ذوالکفل بن حاجی قاسم کی ملاقات

باہمی دلچسپی ‘تربیت ‘علاقائی سلامتی کے امور میں تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال

منگل 11 جولائی 2017 17:33

بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملائیشین آرمی چیف سری ذوالکفل ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جولائی2017ء) بری فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملائیشین آرمی چیف سری ذوالکفل بن حاجی قاسم نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور ‘تربیت ‘علاقائی سلامتی ‘کے امور میں تعاون سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق ملاقات کے دوران ملائیشین دفاعی وفد کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں ‘ تربیت سمیت دیگر امور کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔

ملائیشین آرمی چیف نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ۔قبل ازیں ملائیشین آرمی چیف نے جی ایچ کیو میں شہداء کی یادگار پر حاضری دی ۔پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے ملائیشین آرمی چیف کی آمد پر چاک و چوبند دستے نے سلامی پیش کی ۔

متعلقہ عنوان :