ہیٹی کی حکومت نے فوج کی تنظیم نو کا اعلان کر دیا

بدھ 12 جولائی 2017 02:00

پورٹ او پرنس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2017ء) ہیٹی کی حکومت نے اپنی فوج کی تنظیم نو کرنے کا اعلان کر دیا۔ ہیٹی کی فوج کو 20 سال قبل ختم کر دیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

سرحدوں کی حفاظت اور قدرتی آفات کے موقع پر خدمات حاصل کرنے کیلئے ابتدائی طور پر 500 ریکروٹ بھرتی کئے جائیں گے جن میں خواتین بھی شامل ہوں گی۔ نقادوں کا کہنا ہے کہ ہیٹی کو اپنا چھوٹا بجٹ قومی پولیس فورس پر خرچ کرنا چاہیے جو 15 ہزار اہلکاروں پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :