عراقی فوج کی صف بندی مسلکی بنیاد پر ہو رہی ہے، قاسم سلیمانی

پاسداران انقلاب نے ہر لمحہ عراقی ملیشیا الحشد الشعبی کو مسلح کیا،القدس فورس کے سربراہ کی گفتگو

بدھ 12 جولائی 2017 12:19

عراقی فوج کی صف بندی مسلکی بنیاد پر ہو رہی ہے، قاسم سلیمانی
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2017ء) پاسداران ایرانی انقلاب کی بیرون ملک کارروائیوں کی مسئول القدس فورس کے سربراہ قاسم سلیمانی نے کہاہے کہ اب عراقی فوج مسلکی بنیاد پر صف بندی کی راہ پر چل پڑی ہے۔پاسداران انقلاب نے عراق میں شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کو ہردم اور ہرلمحہ مسلح کیا۔

(جاری ہے)

ایرانی خبر رساں ایجنسی کے مطابق قاسم سلیمانی نے ان خیالات کا اظہار شام کی لڑائی میں پاسداران انقلاب کے ایک اہلکار کی ہلاکت کے بعد لگائے گئے پرسہ کیمپ میں شرکت کے موقع پر کیا۔

سلیمانی نے دعوی کیا کہ لبنانی حزب اللہ نے الحشد الشعبی کو تربیت دی۔ حزب اللہ کے جنگجو بڑی تعداد میں شام اور عراق میں مارے گئے۔درایں اثنا پاسداران انقلاب کے ڈپٹی کمانڈر حسین سلامی کا یہ بیان بھی سامنے آیا ہے جس میں ان کا کہنا تھا کہ مزاحمت کے چیلے چانٹے بحر متوسطہ کے مشرقی علاقوں میں پاسدران انقلاب کا دفاع کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :