اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا ،پانچ فلسطینیوں کو اغوا ،ایک شخص کے مسجد میں داخلے پر پابندی لگا دی

بدھ 12 جولائی 2017 14:21

اسرائیلی فوج کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا ،پانچ فلسطینیوں کو اغوا ،ایک شخص ..
مقبوضہ بیت المقدس (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جولائی2017ء) قابض اسرائیلی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس میں موجود مسلمانوں کے تیسرے سب سے مقدس مقام مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولتے ہوئے پانچ فلسطینیوں کو اغوا کرلیا اور ایک شخص کے مسجد میں داخلے پر پابندی لگا دی۔

(جاری ہے)

عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں مکابیم فوجی ناکے کے قریب ایک فلسطینی گاڑی کا تعاقب کیا اور اس میں سوار چار افراد کو حراست میں لے لیا۔دریں اثناء اسرائیلی فوج نے سلوان کے علاقے بطن الحوہ سے فلسطینی شہری زھیر الرجبی کو ان کے گھر سے اغوا کر لیا گیا اور ان کے تمام ذاتی سامان کو قبضے میں لے لیا گیا۔اس کے علاوہ اسرائیلی پولیس نے فلسطینی روحی قلغاسی کو بیت المقدس میں داخلے سے روک دیا۔

متعلقہ عنوان :