ہٹیاں بالا‘ پیرطریقت رہبر شریعت الحاج پیرسیدسکندرشاہ کاظمی ؒکا سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہوگیا

بدھ 12 جولائی 2017 17:44

ہٹیاںبالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2017ء) ولی کامل مفتی کشمیر پیرطریقت رہبر شریعت الحاج پیرسیدسکندرشاہ کاظمی ؒکا سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا آغاز ہوگیا کشمیر وپاکستان بھر سے زائرین کی بڑی تعداد دربار عالیہ سکندریہ ہٹیاں بالا پہنچ گئی عرس کی باقاعدہ تقریب کا آغاز بروز بدھ کو سجادہ نشین دربارعالیہ سکندریہ صاحبزادہ پیرسیدفیاض حسین کاظمی ممبرمرکزی زکوة کونسل آزادکشمیر نے دعائیہ تقریب سے کیا پہلی نشست میں جیدعلماء کرام مشائخ عظام نعت خواں حضرات نے عظیم روحانی محفل سے کیا عرس مبارک میں ایم ایل اے وسجادہ نشین دربارعالیہ بساہاں شریف پیرسیدعلی رضابخاری،چیئرمین مرکزی زکوة کونسل آزادکشمیر صاحبزادہ سلیم چشتی،شباب اسلامی پاکستان کے سربراہ ومناظراسلام مفتی علامہ محمدحنیف قریشی،خطیب بری امام سرکارؒسیدامتیاز کاظمی،عالمی شہرت یافتہ نعت خواں سید الطاف کاظمی،معروف روحانی شخصیت پیرسید یاسین شاہ بخاری آف دھیرکوٹ،خطیب اعظم جامعہ مسجدسکندریہ قاضی پروفیسر ابراہیم چشتی سمیت ملک کے نامور وجیدعلماء کرام مشائح عظام خطاب فرمائیں گئے عرس کی خصوصی نشست آج بعد ازنماز ظہر ہوگئی جس سے شباب اسلامی پاکستان کے سربراہ ومناظراسلام مفتی علامہ محمدحنیف قریشی،خطیب بری امام سرکارؒسیدامتیاز کاظمی،خطاب فرمائیں گئے جبکہ عرس کی اختتامی دعا بروز جمعہ بعد از نمازجمعہ ہوگی اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کررکھے ہیں عرس مبارک میںآنے والے زائرین کے لیئے قیام وطعام کا بھی خصوصی بندوبست کیا گیا ہے۔