آٹھ دہائیوں سے زائدعرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی کشمیری نوجوان بھارتی قابض فوج کے خلاف عظیم جدوجہد کوجاری رکھے ہوئے ہیں

وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر کابیان

بدھ 12 جولائی 2017 22:41

اسلام آبا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2017ء) وفاقی وزیر برائے اُمور کشمیر و گلگت بلتستان چوہدری محمد برجیس طاہر نے کہا ہے کہ آٹھ دہائیوں سے زائدعرصہ گزرنے کے باوجود آج بھی بہادر کشمیری نوجوان بھارتی قابض فوج کے خلاف اُس عظیم جدوجہد کوجاری رکھے ہوئے ہیں جو اُن کے اسلاف نے 13 جولائی 1931 ء کو ڈوگرا راج کے خلاف اپنا خون کا نظرانہ پیش کر کے شروع کی تھی۔

بدھ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 13 جولائی کا دن کشمیر کی تاریخ میں وہ اہم دن ہے جب ہزاروں کشمیریوں نے ظالم ڈوگرا راج کے خلاف اپنے حقوق کی آواز اٹھاتے ہوئے تقریباً 22 کشمیریوں کی جان کا نظرانہ پیش کیا تھا اور اُس عظیم جدوجہد کا آغاز کیا تھا جو آج بھی پورے جوش وجذبے کے ساتھ پورے کشمیر میں بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف جاری ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ برہان وانی جیسے ہزاروں کشمیری نوجوانوں نے اپنے خون کی قربانی سے اِس عظیم جدوجہد کو پروان چڑھایا ہے جس کے نتیجے میں حق خودارادیت کی یہ جدوجہداس قدر مضبو ط ہو چکی ہے کہ جس کو کچلنے کے لیے آٹھ لاکھ بھارتی اپنے تمام تر ظالمانہ اور انسانیت سوز ہتھکنڈوں کے باوجود برُی طرح ناکام ہو چکی ہے۔ اُنہوںنے کہا کہ ہرآنے والے دن کے ساتھ حق خود ارادیت کی یہ جدوجہد مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے اور اس جدوجہد میں آج لاکھوں کشمیری نوجوانوں کے علاوہ سکولوں اور کالجوں کے طلباء و طالبات ایک اہم حصہ بن چکے ہیں اور بھارت پیلٹ گن کے چھروں اور گولیوں کا جواب پتھروں سے دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :