اقوام متحدہ وادی کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیکر مظالم روکے اور اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کر کے کشمیر ی عوام کو حق خود ارادیت کا موقع فراہم کرے، ہیومن رائٹس نیٹ ورک

بدھ 12 جولائی 2017 23:12

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2017ء) ہیومن رائٹس نیٹ ورک نے مقبوضہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی پامالی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے زور دیا ہے کہ اقوام متحدہ وادی کشمیر میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لیکر مظالم روکے اور اقوام متحدہ اپنی قراردادوں پر عملدرآمد کر کے کشمیر ی عوام کو حق خود ارادیت کا موقع فراہم کرے۔

یہ مطالبہ ہیومن رائٹس نیٹ ورک سندھ چیپٹر کے تحت ہونے والے اجلاس میں منظور کردہ ایک قرارداد میں کیا گیا جو کہ صوبائی صدر اور سپریم کورٹ کے وکیل سردار اکبر اجن ایڈوکیٹ کی صدارت میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں سندھ کے جنرل سیکریٹری کمال احمد فاروقی سمیت صوبائی کونسل کے دیگر ارکان نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

قرارداد میں مزید کہا گیا کہ حریت پسندنو جوان برہان مظفر وانی کی برسی سے قبل اور بعد میں مسلسل کرفیو کی وجہ سے عام زندگی مفلوج ہوکر رہ گئی ہے۔

خوراک وادویات کیلئے کشمیری عوام کو سخت پریشانی کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ان کے حقوق شدید متاثر ہو رہے ہیں۔دوسری جانب افسوس ناک پہلو یہ ہے کہ حال ہی میں امریکی صدرٹرمپ اور بھارتی وزیراعظم مودی کی ملاقات کے بعد کشمیر میں حقوق انسانی کی پامالی اور بھارتی مظالم میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر فائرنگ اور قیمتی انسانی جانوں کا نقصان بھی قابل افسوس ہے۔

مسئلہ کشمیر دونوں ملکوں کی کشیدگی کا سبب ہے۔ اس کے حل کے بغیر نہ صرف دونون ممالک بلکہ پورے خطے میں پائیدار امن نا ممکن ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں حق خودارادیت مانگنے کی پاداش میں بڑہتے ہوئے ریاستی تشدد اوردرجنوں نوجوانوں کو دوران حراست قتل کرکے کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،ہیومن رائٹس نیٹ ورک( HRN ) سندھ کے صدر سردار اکبر اجن نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فوج مقبوضہ وادی میں انسانی حقوق کی شدید خلاف ورزی کر رہی ہے حتیٰ کہ انہیں آزادی کے ساتھ مذہبی عبادت کرنے کے حق سے بھی محروم رکھا جارہا ہے۔

اس لئے اقوام متحدہ کشمیر میں بڑھتی ہوئی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا سختی سے نوٹس اور دونوںممالک کے کشیدگی کا اہم سبب مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے ٹھوس و سنجیدہ اقدامات کرے ۔نہوں کہا کہ بھارت کواب یہ تسلیم کرنا ہوگا کہ ظلم وتشدد سے کسی کا حق نہیں مارا جاسکتا،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو اپنی رائے شماری کا حق ملنا چاہئے۔اسی طرح تمام انسانی حقوق کی تنظیموں اورعالمی ضمیر کو کشمیرمیں حقوق انسانی کی پامالی پرآوازحق اٹھاکر اپنی غیرجانبداری کا ثبوت دینا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :