نواز شریف کے نااہل ہونے کی صورت میں وزارت عظمی کا عہدہ مریم نواز کی بجائے شہباز شریف کے پاس جانا چاہیئے: زعیم قادری

muhammad ali محمد علی بدھ 12 جولائی 2017 21:36

نواز شریف کے نااہل ہونے کی صورت میں وزارت عظمی کا عہدہ مریم نواز کی ..
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12جولائی2017ء) زعیم قادری کا کہنا ہے کہ نواز شریف کے نااہل ہونے کی صورت میں وزارت عظمی کا عہدہ مریم نواز کی بجائے شہباز شریف کے پاس جانا چاہیئے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن پنجاب کے صوبائی وزیر زعیم قادری نے موجودہ سیاسی بحران میں شہباز شریف کو نیا وزیراعظم بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

زعیم قادری کا کہنا ہے کہ اگر نواز شریف نااہل ہو جاتے ہیں تو پھر ان کی جگہ شہباز شریف کو ہی نیا وزیراعظم ہونا چاہیئے۔

شہباز شریف ایک محنتی اور قابل سیاستدان ہیں۔ ان کی پنجاب میں کارگردگی سب کے سامنے ہے۔ ملک میں لگ رہے بجلی کے نئے منصوبے بھی شہباز شریف کے مرہون منت ہیں۔ ایسے میں ملک کا نیا وزیراعظم انہیں ہی ہونا چاہیئے۔ زعیم قادری کا کہنا ہے کہ مریم نواز بھی پڑھی لکھی اور قبل خاتون ہیں تاہم وزارت عظمی کے عہدے کا اصل حقدار شہباز شریف ہیں۔