پانامہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ہے یاکسی فردواحدکے خلاف ہے،مولانافضل الرحمن

سی پیک کوناکام بنانے کیلئے بین الاقوامی ایجنڈے پربعض سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوگئی ہیں،عید ملن پارٹی سے خطاب

بدھ 12 جولائی 2017 23:32

پانامہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ہے یاکسی فردواحدکے خلاف ہے،مولانافضل الرحمن
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف)کے سربراہ اورکشمیرکمیٹی کے چیئرمین مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ پانامہ کرپشن کے خاتمے کیلئے ہے یاکسی فردواحدکے خلاف ہے ،یہ سی پیک منصوبے کوسبوتاژکرنے کی ایک بین الاقوامی سازش ہے ،سی پیک کوناکام بنانے کیلئے بین الاقوامی ایجنڈے پربعض سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوگئی ہیں،عدالت کے معاملات عدالت ہی بہترجانتی ہے ان خیالات کا اظہار انہوںنے بدھ کے روزپشاورمیں عیدملن پارٹی کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوںنے کہاکہ ہم طاقتورقوتوں کے سامنے پہلی بھی سینہ سپرتھے اورآج بھی ہیں کسی کوملک کااستحکام مجروح کرنے کی اجازت نہیں دینگے۔انہوںنے کہاکہ اگرپانامہ طے شدہ ایجنڈا ہے تواسکے خلاف ہرحدتک جائینگے اورعوام میں شعورپیداکرنے کی کوشش کرینگے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ اگرسیاسی شخص پرالزام ہوتوکرپشن کیسز بناکرجیل بھیج دیاجاتاہے اوراگرمذہبی شخص پر الزام تواسے دہشت گردقراردیکرسلاخوں کے پیچھے کردیا جاتاہے ۔

انہوںنے کہاکہ چین ملک میں سرمایہ کاری چاہتاہے جبکہ ایک سپرپاوربربادی چاہتاہے جوسی پیک کوسبوتاژکرنے کی کوششیں کررہاہے ۔انہوںنے کہاکہ پہلے القاعدہ اورآج داعش کے ذریعے امت مسلمہ میںافراتفری پھیلانے کی ناکام کوششیں کی جارہی ہیں ۔انہوںنے کہاجمعیت علماء اسلام (ف)ایک جمہوری اورمذہبی جماعت ہے جوایک نظرئیے کے مطابق حکمت عملی پرعمل پیراہے ۔انہوںنے کہاکہ ملک کوعدم استحکام کی طرف نہیں جانے دینگے ،بین الاقوامی سازشوں کوناکام بنانے کیلئے سیاسی جماعتوں کواپنے سوچ بدلناہوگی اورمتحدہوکرملک کی بقاء اورترقی کیلئے کام کرناہوگا۔