وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 13بھکا ریو ں سمیت19ملزمان کو گرفتار کر لئے

بدھ 12 جولائی 2017 23:35

وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 12 جولائی2017ء) وفا قی پولیس نے جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف مختلف کا رروائیوں کے دوران 13بھکا ریو ں سمیت19ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے نقدی ، مو با ئل فون ، چرس و دیگر اشیا ء بر آمد کرکے مقدما ت درج کر لیے گئے ہیں ، تما م ایس ایچ اوز جر ائم پیشہ عنا صرکے خلاف کا رروائیاں کو مزید مو ثر بناتے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، ایس ایس پی آ پریشنز اسلام آ باد ساجد کیا نی۔

تفصیلا ت کے مطا بق تھا نہ ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ با د ساجد کیا نی نے ضلع بھر کے پولیس افسران کو ہد ا یا ت جاری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف سخت کا رروائی کے احکا ما ت جا ر ی کیے جا ئیں ان احکا ما ت کی روشنی میں پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران13بھکا ریو ں سمیت19ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، جن میںسی آئی اے پولیس کے محمد مشتا ق سب انسپکٹر نے دوران گشت ملزم محمد آ صف کو گرفتار کرکے اس کے قبضہ سے 400گر ام چرس برآمد کرلی۔

(جاری ہے)

تھا نہ ما ر گلہ پولیس کے محمد نو از اے ایس آئی معہ ٹیم نے چوری کی واردات میں ملو ث دو ملزمات سنگیتا اورنا ہید کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے نقدی بر آمد کرلی۔جبکہ صہیب پاشا اے ایس آئی نے مو ٹر سائیکل میں دو ملزمان عنصر نو از اور فیض الحق کو گرفتار کر لیا۔تھا نہ شالیمار پولیس کے جاوید اقبا ل اے ایس آئی نے چوری کی واردات میں ملو ث ملزم اسامہ کو گرفتار کرکے ما ل مسروقہ بر آمد کرلیا۔

تھا نہ انڈ سٹر یل ایر یا پولیس کے محمد سعید اے ایس آئی نے ملزم احسن منظور کو گرفتار کے اس کے قبضہ سے نقدی ، مو با ئل فون و دیگر اشیا ء بر آمد کرلیں ، ، ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدما ت درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے جبکہ پیشہ ور بھکا ریو ں کی گرفتار ی کے لیے چلا ئی جا نے والی مہم کے دوران 13پیشہ ور بھکاریو ں کی گرفتار ی عمل میں لا ئی گئی ۔

ایس ایس پی اسلام آ باد نے پولیس افسرا ن و ملازمان کی اس اچھی کا رکر دگی پر انہیں تعریفی اسنا د اور نقدانعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے۔ انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہد ایا ت جا ری کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عنا صراور منشیا ت فروشی کے دھند ے میں ملو ث افراد کے خلاف کر یک ڈائو ن کیا جا ئے اور ایسے افراد کے خلاف مقدمات درج کیے جا ئیں جومعاشرے کا امن وسکون بر با د کر نے پر تلے ہو ئے ہیں انہوں نے کہا کہ جر ائم کے انسداد کے لیے ٹھو س اقدامات کیے جا ئیں ،پٹرولنگ کو مزید سخت کیا جائے ۔ شہر یو ں کے جا ن و ما ل کا تحفظ پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اس میں کسی قسم کی غفلت لا پر واہی بر داشت نہیں کی جا ئے گی ۔

متعلقہ عنوان :