لاہورہائیکورٹ، مال ر وڈ پر جلسے جلوسوں پر پابندی کے حکم پر حکومت پنجاب سے عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی

بدھ 12 جولائی 2017 23:36

لاہورہائیکورٹ، مال ر وڈ پر جلسے جلوسوں پر پابندی کے حکم پر حکومت پنجاب ..
لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جولائی2017ء) لاہورہائیکورٹ نے مال ر وڈ پر جلسے جلوسوں پر پابندی کا حکم ہوا میں اڑانے کے خلاف دائر درخواست پر حکومت پنجاب سے عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی۔

(جاری ہے)

عدالت کے روبرودرخواست گزارنے موقف اختیار کیا کہ عدالت عالیہ نے مال روڈ پر احتجاجی مظاہروں پرپابندی لگا رکھی ہے جبکہ مظاہرین کو لاہور کے دو مقامات ناصرباغ اور عتیق سٹیڈیم تک محدود کرنے کے واضح احکامات صادر کر رکھے ہیں،عدالتی حکم کے تحت ضلعی حکومت نے پابندی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا مگر اس پر عمل درآمد نہیں کرایا جا رہا۔

انہوں نے کہا کہ عدالتی حکم کے باوجود مال روڈ احتجاجی ریلیوں،جلسے،جلوسوں کا گڑھ بن چکا ہے جس سے ٹریفک میں خلل پیدا ہوتا ہے اور کاروبار زندگی تباہ ہو جاتے ہیں۔سرکاری وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ عدالتی حکم پر من و عن عمل درآمد کیا جا رہا ہے۔جس پرعدالت نے کیس کی سماعت ملتوی کرتے ہوئے عمل درآمد رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :