Live Updates

بھارت نوازشریف کے گھرجانے کے بعد اپنے مفادات کے متاثر ہونے کے خوف میں مبتلا ہے، عمران خان

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ میں کہاگیا کہ اگر نواز شریف چلا گیا تو فوج مضبوط ہو جائے گی ، یہی بیانیہ ڈان لیکس کا تھا ، جمہوریت میں اخلاقی اقدار اور مارشل لائ میں ڈنڈے سے حکومت کی جاتی ہے ، چیئرمین تحریک انصاف معاشرے کو ضرورت صحت، تعلیم اور انصاف کے نظام کی ہے، اس میں تبدیلی کیلئے انتظار کرنا پڑتا ہے ،تبدیلی ایسے ہی آئے گی اوراس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ، صوبہ خیبرپختونخوا کا صحت کا بجٹ18ارب سے 65 ارب تک پہنچ گیا ،یہاں ہسپتالوں کا نظام ٹھیک کام کر رہا ہے،پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو

جمعرات 13 جولائی 2017 22:50

بھارت نوازشریف کے گھرجانے کے بعد اپنے مفادات کے متاثر ہونے کے خوف میں ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جولائی2017ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت بھی اس خوف میں مبتلا ہوگیاہے کہ نواز شریف کے وزارت عظمیٰ سے ہٹنے کے بعد گھر جانے سے ان کے مفادات متاثر ہوں گے، ہندوستان ٹائمز کے ا?رٹیکل میں لکھا گیا کہ اگر نواز شریف چلا گیا تو پاکستانی فوج مضبوط ہو جائے گی اور یہی بیانیہ ڈان لیکس والی رپورٹ کاتھا، جمہوریت میں اخلاقی اقدار اور مارشل لائ میں ڈنڈے سے حکومت کی جاتی ہے ، ، معاشرے کو ضرورت صحت، تعلیم اور انصاف کے نظام کی ہے، اس میں تبدیلی کیلئے انتظار کرنا پڑتا ہے، تبدیلی ایسے ہی آئیگی،اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ، صوبہ خیبرپختونخوا کا صحت کا بجٹ18ارب سے 65 ارب تک پہنچ گیا ہے،یہاں ہسپتالوں کا نظام ٹھیک کام کر رہا ہے، ہماری کوشش تھی کہ خیبرپختونخوا کے ہسپتالوں میں مزیدبہتری لائیں، ہم نے ساڑھے 6ہزار ڈاکٹروںکو بھرتی کیا، 95فیصد ضلعی ہسپتالوں میں ڈاکٹر موجود ہیں، کے پی کے گورنمنٹ کا ہیلتھ کارڈ 24لاکھ خاندانوں کو دیا گیا،۔

(جاری ہے)

وہ جمعرات کو پشاور میں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ عمران خان نے کہا کہ پختونخوا میں پہلے ساڑھے 3ہزار ڈاکٹرز تھے ہم نے مزید ساڑھے 6ہزار ڈاکٹروں کو ہائر کیا، اب صوبے کے 95فیصد ڈسٹرکٹ میں ڈاکٹرزموجود ہیں، خبرپختونخوا کا ہیلتھ بجٹ 18 ارب سے 65ارب کر دیا ہے، ہم جو خواب دیکھتے ہیں کہ پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا ہے یہ اس کی شروعات ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ہسپتالوں میں شمسی توانائی سے بجلی فراہم کی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ تمام آلات بھی مہیا کئے جائیں گے، یہ اقدامات ہمارے پرائیویٹ سیکٹرز سے مقابلہ کرنے کیلئے ہیں،اس وقت ڈاکٹروں کو سب سے زیادہ تنخواہیں خیبرپختونخواہ دے رہا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ ہم نے ساڑھے 5لاکھ روپے کے ہیلتھ کارڈ جاری کئے، 24لاکھ خاندانوں کے پاس ہیلتھ کارڈ جاری کئے، 24لاکھ خاندانوں کے پاس ہیلتھ کارڈ جاری کئے، ہیلتھ کارڈز پر 6ماہ میں 70کروڑ خرچ کئے، ہماری پارٹی کا منشور تھا کہ ہم حالات ٹھیک کریں گے، ہم جب کوشش کرتے ہیں تو یہ سٹے آرڈر لے لیتے ہیں، ڈاکٹر برکی امریکہ سے اپنے خرچے پر پاکستان ا?تے ہیں تا کہ حالات بہتر کئے جاسکیں، میں نے ان سے درخواست کی تھی کہ وہ آئیں اور کام کریں۔

تحریک انصاف کے چیئرمین نے کہا کہ جمہوریت میں اخلاقی اقدار سے حکومت کی جاتی ہے جبکہ مارشل لائ میں ڈنڈے سے ، بھارت میں یہ خوف ہے کہ نواز شریف کے جانے سے ان کے مفادات متاثر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 40سال میں پہلی دفعہ ہیلتھ میں اصلاحات ہو رہی ہیں، معاشرے کو ضرورت صحت، تعلیم اور انصاف کے نظام کی ہے، اس میں تبدیلی کیلئے انتظار کرنا پڑتا ہے، تبدیلی ایسے ہی ا آئیگی،اس کے علاوہ کوئی اور راستہ نہیں ہے، باہر سے ڈاکٹر اس وقت آئینگیجب یہاں سسٹم ٹھیک ہو گا ، جب آپ کو ہسپتالوں پر چھاپے مارنے پڑیں تو سمجھ لیں کہ آپ شہباز شریف بن گئے ہیں۔

اس موقع پر صوبائی وزیر صحت شہرام ترکئی نے کہا کہ برن یونٹ کا منصوبہ زیر غور ہے، اس پر ڈیڑھ ارب روپے کی لاگت آئیگی، وفاقی حکومت نے ایک روپیہ بھی نہیں دیا۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے بارے میں کہا کہ رقم بڑھائو نواز شریف ہم تمہارے ساتھ ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات