پشاوربورڈ کے زیراہتمام میٹرک کے امتحانات 12ستمبرسے شروع ہوںگے

جمعہ 14 جولائی 2017 12:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2017ء)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈرایجوکیشن پشاورکے زیراہتمام میٹرک کے سپلیمنٹری امتحانات 12ستمبرسے شروع ہوںگے،انتظامیہ کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق تمام طلبہ 20جولائی تک نارمل فیس کے ساتھ فارم جمع کرسکتے ہیں ،مقررہ تاریخ کے بعد لیٹ فیس کے ساتھ امتحانی فارم 31جولائی تک ،ڈبل فیس کے ساتھ 15اگست اورٹرپل فیس کے ساتھ 25اگست 2017ء تک جمع کرائے جاسکتے ہیں ۔