مسجد اقصی کے صحن میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ کے دوران 3 فلسطینی شہید،صیہونی فوج نے قبلہ اول کو بند کردیا

جمعہ 14 جولائی 2017 14:33

مسجد اقصی کے صحن میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ کے دوران 3 فلسطینی شہید،صیہونی ..
مقبوضہ یروشلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2017ء) مسجد اقصی کے صحن میں اسرائیلی فوج سے جھڑپ کے دوران 3 فلسطینی شہید ہوگئے جب کہ واقعے کے بعد صیہونی فوج نے قبلہ اول کو بند کردیا ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق القدس میں جمعے کی صبح 3 فلسطینیوں نے اسرائیلی پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی جس سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

جس کے بعد مسلح فلسطینی مسجد اقصی کے صحن کی جانب نکلے جہاں ان کی پولیس اہلکاروں سے دوبارہ جھڑپ ہوئی، فائرنگ کے تبادلے میں تینوں نوجوان شہید ہوگئے۔

واقعے کے فوری بعد قابض اسرائیلی فوج نے مسجد اقصی کی تالا بندی کر دی ہے اور القدس شہر کے پرانے حصے کی مکمل ناکا بندی کر کے اسے دوسرے حصوں سے عملا کاٹ دیا۔واضح رہے کہ قابض اسرائیلی فوجیوں کے ظلم سے تنگ فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے انفرادی حملے بڑھتے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :