تائیوان کی برسراقتدار پارٹی اور اس کے رہنما کی مرکزی چین پر بار بار یکطرفہ نکتہ چینی خطرناک طرز عمل ہے، چین کا انتباہ

تائیوان کے حکام اور ڈی پی پی نے لایو شیائو بو کی وفات پر چین کے سیاسی نظام پر اندھا دھند ریمارکس دیئے ہیں ، ما شیائو گوانگ

جمعہ 14 جولائی 2017 16:40

تائیوان کی برسراقتدار پارٹی اور اس کے رہنما کی مرکزی چین پر  بار بار ..
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2017ء) عوامی جمہوریہ چین کی مرکزی حکومت کے ایک ترجمان نے جمعہ کو کہا کہ چین کے بارے میں تائیوان کی جمہوری ترقی پسند جماعت (ڈیموکریٹک پراگریسو پارٹی ) اور اس کے رہنمائوں کے بار بار یکطرفہ حملے خطرناک طرز عمل ہے، چین کی مرکزی کابینہ کے تائیوان امور کے دفتر کے ترجمان ما شیائو گوانگ نے کہا کہ تائیوان کی اتھارٹیز اور ڈی پی پی (ڈیموکریٹک پراگریسو پارٹی) نے علالت کے باعث لایو شیائو بو کی وفات پر چین کے سیاسی نظام پر اندھا دھند ریمارکس دیئے ہیں ۔

مانے کہا کہ لایو کو چینی قانون کی خلاف ورزی کرنے کی وجہ سے سزا دی گئی ، ان کے جگر کے سرطان کی تشخیص کے بعد متعلقہ شعبوں اور چین کے طبی اداروں نے قانون کے مطابق انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس کا علاج کرنے کی ہر ممکن کوشش کی ۔

(جاری ہے)

ما نے کہا کہ ڈی پی پی اور اس کے رہنما نے ’’موجودہ صورتحال کو برقراررکھنے ‘‘ کے فریبی نقاب کو الٹ دیا ہے ، بار بار چین پر نکتہ چینی کی ہے اور آبنائے کے آر پار تنازعات کو ہوا دی ہے اور آبنائے کے آر پار تعلقات کو دوبارہ کشیدگی اور پرآشوب بنانے کی کوشش کی ہے۔

ترجمان نے کہاکہ اس قسم کا طرز عمل انتہائی خطرناک ہے ۔ترجمان نے کہا کہ صرف عوامی جمہوریہ چین کے عوام کو حقیقی چین کی سیاسی، اقتصادی اور سماجی ترقی کو جانچنے کا حق حاصل ہے ۔ترجمان نے مزید کہا کہ ڈی پی پی کو چاہئے کہ وہ جزیرے میں پیدا ہونیوالی افراتفری اور آبنائے کے آر پار تعلقات کو پہنچائے جانیوالے نقصان پر توجہ مرکوز رکھے ، سیاسی گٹھ جو ڑ توجہ ہٹانے اور عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کامیاب نہیں ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :