زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور آکسفیم پاکستان کے درمیان مفاہمت کی یادداشت پر دستخط

جمعہ 14 جولائی 2017 20:23

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جولائی2017ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد اور آکسفیم پاکستان کے درمیان باسمتی چاول کے بہتر معیار اور پیداواری استحکام کو بہتر بنانے کے لئے مفاہمت کی یادداشت پر جمعہ کو دستخط ہو گئے۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد ڈاکٹر اقرار اے خان اور آکسفیم پاکستان کے کنٹری ڈائریکٹر محمد قزلباش نے مفاہمت کی یادداشت پر یونیورسٹی میں ایک تقریب کے دوران دستخط کئے۔ یہ پراجیکٹ پاکستان میں چاول کے کاشتکاروں کی زندگیوں کو بہتر بنانے کیلئے آکسفام اور دوآبہ فائونڈیشن کے تحت چلایا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :