پاک فوج کاکمانڈوپراسرارطورپر لاپتہ ہوگیا

واقعہ کو دس ماہ گزرنے کے باوجودتاحال اس کاکوئی سراغ نہ مل سکا لاپتہ ہونے والے نوجوان کی بوڑھی بیوہ ماں ذہنی مریضہ بن گئی،ورثانے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کردی

جمعہ 14 جولائی 2017 21:22

پاک فوج کاکمانڈوپراسرارطورپر لاپتہ ہوگیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2017ء) پاک فوج کاکمانڈوپراسرارطورپر لاپتہ ہوگیا۔واقعہ کو دس ماہ گزرنے کے باوجودتاحال اس کاکوئی سراغ نہ مل سکا۔لاپتہ ہونے والے نوجوان کی بوڑھی بیوہ ماں ذہنی مریضہ بن گئی۔ورثانے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔ڈھیرکہیال ڈاکخانہ ڈھیری کہیال ایبٹ آباد کی رہائشی بیوہ خاتون ’’جمیلہ خاتون‘‘ زوجہ محمدافسرخان نے ’’آن لائن‘‘ کوبتایاکہ سائلہ کا بیٹا29سالہ محمدمقصود خان پاک آرمی(آفیشنل نمبر2060971)میرین ون میں ملازم تھا۔

گزشتہ سال سائلہ کا بیٹاچھوٹی عیدکے بعدگھرآیااوراپنے والدمحمدافسرخان مرحوم کا چالیسواں کرواکے واپس ڈیوٹی پر کراچی چلاگیا۔27اکتوبر2016ء کی رات تقریباً سوابارہ بجے سائلہ اپنے بیٹے سے فون پر بات کررہی تھی جواس کے ساتھ ہونے والی آخری گفتگوثابت ہوئی۔

(جاری ہے)

اس دوران باتوں باتوں میں اس نے آخری جملہ یہی کہاکہ میں نے ابھی واپس یونٹ میں جاناہے اسی دوران کال ڈراپ ہوگئی ۔

جس کے بعد بارہ بج کر تیس منٹ پر میں نے دوبارہ اس کے فون پر رابطہ کیاتواس کاسیل فون بند تھاجس کے بعدآج تک اس سے کوئی رابطہ نہ ہوا۔معمرخاتون کے مطابق مقصودخان شادی شدہ اوردوبچوں کاباپ ہے۔اس کے لاپتہ ہونے سے چند روزقبل اس کا ٹیکسی ڈرائیورشفیق اوراس کے ساتھیوں امین،نوید،رمضان،اظہرکے ساتھ جھگڑاہواتھاجس کامقدمہ بھی کراچی کے تھانے میں درج ہوا۔جمیلہ خاتون کے مطابق میرابیٹاگزشتہ بارہ سال سے پاک فوج میں ملازم تھاوہ ایک ذمہ داربیٹاتھااورفوج میں کئی اعزازت لے چکاتھا۔سائلہ کو قوی امکان ہے کہ اسے کسی نے غائب کروادیاہے یااس کے ساتھ خدانخواستہ کوئی براہوچکاہے۔سائلہ نے ’’آن لائن‘‘ کی وساطت سے ارباب اختیارسے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

متعلقہ عنوان :