امریکی میڈیا نے موجودہ بحران کے باوجودمسلم لیگ (ن) کو آئند ہ عام انتخابات کیلئے فیورٹ قرار دیدیا

پاناما کا معاملہ اب نوازشریف کے ہاتھوں سے باہر نکل چکا ہے تاہم مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) نوازشریف کے ساتھ بھرپور عزم کے ساتھ کھڑی ہے ،پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی وزیراعظم نے اپنی پانچ سالہ مدت پوری نہیں کی،میاں نوازشریف اپنی مدت پوری کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ، وزیراعظم اور انکی جماعت اپنے موقف پر بھرپور انداز میں ڈٹے ہوئے ہیں، امریکی اخبار نیویارک ٹائمزکی رپورٹ

جمعہ 14 جولائی 2017 21:50

امریکی میڈیا نے موجودہ بحران کے باوجودمسلم لیگ (ن) کو آئند ہ عام انتخابات ..
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 14 جولائی2017ء) معروف امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے مسلم لیگ (ن) کو موجودہ بحران کے باوجود آئند ہ عام انتخابات کیلئے فیورٹ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاناما کا معاملہ اب نوازشریف کے ہاتھوں سے باہر نکل چکا ہے تاہم مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) نوازشریف کے ساتھ بھرپور عزم کے ساتھ کھڑی ہے ،پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی وزیراعظم نے اپنی پانچ سالہ مدت پوری نہیں کی،میاں نوازشریف اپنی مدت پوری کرنے کی تیسری کوشش میں مصروف ہیں جس میں ایک سال سے بھی کم عرصہ رہتا ہے، وزیراعظم اور انکی جماعت اپنے موقف پر بھرپور انداز میں ڈٹے ہوئے ہیں۔

جمعہ کو نیویارک ٹائمز نے اپنی ایک رپورٹ میں کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) آئندہ الیکشن کیلئے بھی فیورٹ رہے گی ۔

(جاری ہے)

پاناما کا معاملہ اب نوازشریف کے ہاتھوں سے باہر نکل چکا ہے تاہم مشکل وقت میں مسلم لیگ (ن) اور حکومت نوازشریف کے ساتھ بھرپور عزم کے ساتھ کھڑی ہے تاہم حتمی فیصلہ سپریم کورٹ نے کرنا ہے ۔کیس کی اگلی سماعت پیر سے شروع ہوگی ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں کسی بھی وزیراعظم نے اپنی پانچ سالہ مدت مکمل نہیں کی۔

میاں نوازشریف اپنی مدت پوری کرنے کی تیسری کوشش میں مصروف ہیں جس میں ایک سال سے بھی کم عرصہ رہتا ہے ۔تاہم جموریت پسندوں اور انسانی حقوق کے علمبرداروں نے خبردار کیا ہے کہ جتنا وقت قریب آتا جائے گا انھیں زیادہ دبائو کا سامنا کرنا پڑے گا۔دہائیوں کے دوران شریف فیملی نے لندن پارٹمنٹس کے بارے میں منتقلی کی وضاحتیں پیش کیں تاہم اس وقت قیاس آرائیاں دم توڑ گئیں جب انھو ں نے فیلٹس کی ملکیت کا اعتراف کیا۔

۔گزشتہ سال پاناما پیپر ز میں نوازشریف کے بچوںکے نام آئے ۔جے آئی ٹی میں شامل بعض ارکان پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا۔اخبار نے اپنی رپورٹ میںلکھا ہے کہ نوازشریف کا مستقبل لٹک گیا ہے اور انکی صاحبزادی کا تناظر بھی خطرے میں ہے لیکن وزیراعظم اور انکی جماعت اپنے موقف پر بھرپور انداز میں ڈٹے ہوئے ہیں اور انھوںنے جے آئی ٹی کی تحقیقات کی بھی مذمت کرتے ہوئے اسے اگلے سال ہونے والے عام انتخابات سے قبل نوازشریف کو ہٹانے کی ساز ش قرار دیا کیونکہ انتخابات میں مسلم لیگ کی جیت کے واضح امکانات ہیں۔