حیدرآباد، جماعةالدعوةسندھ کی جانب سے عشرہ کشمیر کے حوالے سے شہدائے کشمیر

سمینار بھارتی فوج کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر کے کشمیری قوم کو خوفزدہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں نہتے کشمیری عوام برستی گولیوں میں تاریخی احتجاج سے تحریک آزادی کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں، مقررین

جمعہ 14 جولائی 2017 23:06

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2017ء) جماعةالدعوةسندھ کی جانب سے عشرہ کشمیر کے حوالے سے پریس کلب ہال حیدرآباد میں شہدائے کشمیر سمینار منعقد ہوا جس میں حیدرآباد کی سیاسی سماجی مذہبی تنظیموں کے ذمہ دراں نے شرکت کی اس موقع پر مقرریں نے شہداء کشمیر کو زبردست خراج تحسیں پیش کرتے ہوئے انہونے کہاہے کہ بھارتی فوج کشمیریوں کی نسل کشی کر رہی ہے۔

کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کر کے کشمیری قوم کو خوفزدہ کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔بھارتی فوج کے اس ظلم و بربریت پر انسانی حقوق کے نام نہاد دعویدار ملکوں اور اداروں کی مجرمانہ خاموشی افسوسناک ہے۔۔ حافظ محمد سعید اور سید صلاح الدین کیخلاف دہشت گردی کے الزامات بھارتی پروپیگنڈا پر مبنی ہیں۔

(جاری ہے)

،اس عظیم الشاں سیمنار میں صوبہ سندھ کے مسئول فیصل ندیم ،جماعت اسلامی کے صوبائی مرکزی ذمہ دار عبدالوحید قریشی ،جمیعت علماء اسلام (س) گروپ کے ذمہ دار عبدالواحد سواتی ، جمیعت علماء اسلام (ف) گروپ کے ذمہ دار مفتی حبیب اللہ ، مولانا اعظم جہانگیری ،تحریک انصاف کے مقامی رہنماء عثماں کینڈی ، سماجی رہنماء محبوب ابڑو ، جمیعت علماء اسلام پاکستان کے، ڈپٹی جنرل سیکٹری سندھ ناظم علی آرائیں ، مرکزی جمیعت اہلحدیث کے مقامی رہنماء امیر عبداللہ فاروقی ،المحمدیہ اسٹوڈنٹ کے صوبائی مسئول محمد عبداللہ ، جماعة الدعوة ضلع جام شورو کے مسئول عمر فاروق خانزادہ ،دیگر جماعتوں کے مقرریں نے خطابات کیئے ،اس موقعہ پر جماعة الدعوة سندھ کے مسئول فیصل ندیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا جماعةالدعوة پاکستان کی جانب سے عشرہ شہدائے کشمیر کے حوالہ سے ملک بھر کے مختلف شہروں میں شہدائے کشمیر کانفرنسوں کا سلسلہ جاری ہے اس کے حوالے سے سندھ بھر میں یہ مہم جاری ہے کانفرنس سمینار منعقد کیئے جاریے ہیں جس میں تمام مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے بڑی تعداد میں افراد نے شرکت کررہے ہیں۔

یہ پروگرام بھی اس سلسلے کی کڑی ہے انہوں نے کہا ہے کہ بھارت سرکار ایک طرف کنٹرول لائن پر جنگ کی آگ بھڑکا رہی ہے۔ نہتے شہریوں پر فائرنگ کر کے انہیں شہید کیا جارہا ہے تو دوسری جانب کشمیر میں غاصب بھارتی فوج نے نام نہاد سرچ آپریشن کے نام پر نہتے کشمیریوں کی بدترین قتل و غارت گری کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ بھارتی فوج جہاں چاہتی ہے کریک ڈائون کرتی ہے ، لوگوں کے گھروں میں گھس کر چادر چاردیواری کا تقدس پامال کیا جاتا ہے اور پر امن مظاہرین پر فائرنگ کر کے کشمیریوں کا خون بہایا جارہا ہے۔

بھارتی فوج پہلے پیلٹ گن جیسے متنازعہ ہتھیار استعمال کر رہی تھی اور اب اس نے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کا بھی آغاز کر دیا ہے۔ ہندوستانی فوج کی اس دہشت گردی پر بین الاقوامی دنیا کو کسی صورت خاموشی اختیار نہیں کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیری مسلمان پاکستان کو اپنا سب سے بڑا وکیل سمجھتے ہیں اور سبز ہلالی پرچم لہراتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھا رہے ہیں۔

حکومت پاکستان کو خاص طور پر ان حالات میں بھارتی فوج کی جانب سے کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال اور قتل و غار ت گری کا بازار گرم کرنے پر تمام بین الاقوامی فورمز پر آواز اٹھانی چاہیے۔کشمیریوں کے حق میں محض ایک دو بیانات دے دینا کافی نہیں ہے، آج کشمیری پاکستان کی بقاء کی جنگ لڑرہے ہیںمظلوم کشمیریوں کی کھل کر مددوحمایت کرنی چاہیے۔ انہوںنے کہاکہ آج ہر شخص کے دل میں کشمیریوں کی مددکا جذبہ موجود ہے ہیں۔

جہاں ان کا خون گرے گاوہاں ہمارا خون گرے گا۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کا حصول پاکستان کے لئے ز ندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور یہ پاکستان کی شہ رگ ہے۔ہم کشمیری قوم کو سلام پیش کرتے ہیں۔ اس موقعہ پر دیگر مقرریں نے خطاب کیا اور کہا کہ نہتے کشمیری عوام برستی گولیوں میں تاریخی احتجاج سے تحریک آزادی کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔

کشمیری طلباء کو بھارت سرکار تمام سہولیات، سکالر شپ اور مختلف چیزیں فراہم کررہی ہے کہ کسی طریقے یہ اپنی زبان سے کشمیر بنے گا پاکستان کا نعرہ ہٹا دیں لیکن کشمیری طلباء ان تمام تر چیزوں کی قربانی دیکر پاکستان کی سالمیت اور دفاع پاکستان کی جنگ لڑرہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حافظ محمد سعید ودیگر رہنماوں کو بھارتی و امریکی دبائو پر نظربند کیا گیا۔

بھارت نے کشمیرنہتے لوگوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی۔پر امن مظاہرین کے خلاف انتہائی خطرناک ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں۔ مودی سرکار کی سرپرستی میں کشمیریوں کیخلاف مہلک ہتھیاروں کے استعمال سے ان کی آنکھیں ضائع ہو رہی ہیں لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت سے دوستی والے رویہ نے مسئلہ کشمیر کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔

حکمران تحریک آزادی کشمیر کی مدد کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔قائداعظم کی کشمیر پالیسی کو ترک کر دیا گیا ہے۔کشمیریوں سے اصل یکجہتی ان کے خون سے خون ملانااور ان کی مددکرنا ہے۔ انہوںنے کہاکہ جماعةالدعوة ملک میں اتحادویکجہتی کا ماحول پیدا کر رہی ہے۔ جماعة الدعوة کی جانب سے کشمیریوں کو خراج تحسیں پیش کرنے کا سلسلہ جاری کیا گیا ہے یہ قابل تحسین ہے اس موقع پر یہ عزم کیا سندھ کی عوام بھی کشمیریوں کا ساتھ دے گی کشمیریوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہوگی انہوں نے کہا آج ہر شخص کے دل میں کشمیریوں کی مددکا جذبہ موجود ہے ہیں۔

جہاں ان کا خون گرے گاوہاں ہمارا خون گرے گا۔انہوں نے کہاکہ کشمیر کا حصول پاکستان کے لئے ز ندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔ کشمیر کے بغیر پاکستان نامکمل ہے اور یہ پاکستان کی شہ رگ ہے۔ہم کشمیری قوم کو سلام پیش کرتے ہیں۔ نہتے کشمیری عوام برستی گولیوں میں تاریخی احتجاج سے تحریک آزادی کی ایک نئی تاریخ رقم کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حافظ محمد سعید ودیگر رہنماوں کو بھارتی و امریکی دبائو پر نظربند کیا گیا۔

بھارت نے کشمیرنہتے لوگوں پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی۔پر امن مظاہرین کے خلاف انتہائی خطرناک ہتھیار استعمال کیے جا رہے ہیں۔ مودی سرکار کی سرپرستی میں کشمیریوں کیخلاف مہلک ہتھیاروں کے استعمال سے ان کی آنکھیں ضائع ہو رہی ہیں لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی۔ انہوں نے کہاکہ بھارت سے دوستی والے رویہ نے مسئلہ کشمیر کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ حکمران تحریک آزادی کشمیر کی مدد کرنے میں سنجیدہ نہیں ہیں۔قائداعظم کی کشمیر پالیسی کو ترک کر دیا گیا ہے۔کشمیریوں سے اصل یکجہتی ان کے خون سے خون ملانااور ان کی مددکرنا ہے۔ اختتام پر شہداء کی قربانیوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :