ملک کے ایوانوں میں 90فیصد بدمعاش ، چور اور لٹیرے بیٹھے ہیں، جمشید احمد دستی

جے آئی ٹی نے نواز شریف کو بے نقاب کر کے اصلی چہرہ عوام کے سامنے لا کھڑا کردیا ، رکن قومی اسمبلی آئندہ الیکشن میں ڈی جی خان سے حصہ لونگا ، تخت لاہور نے میٹرو بس اور کنو ٹرین پر اربوں روپے خرچ کر دیئے ، جنوبی پنجاب کے عوام آج بھی جانوروں کے ساتھ ایک ہی گھاٹ پر پانی پینے پر مجبور ہیں، عوامی اجتماع سے خطاب

جمعہ 14 جولائی 2017 23:22

ملک کے ایوانوں میں 90فیصد بدمعاش ، چور اور لٹیرے بیٹھے ہیں، جمشید احمد ..
ڈیرہ غازی خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جولائی2017ء) رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے کہاہے کہ ملک کے ایوانوں میں 90فیصد بدمعاش ، چور اور لٹیرے بیٹھے ہیں آزاد عدلیہ کی جرات کو سلام پیش کرتا ہوں جے آئی ٹی نے نواز شریف کو بے نقاب کر کے اصلی چہرہ عوام کے سامنے لا کھڑا کردیا ، آئندہ الیکشن میں ڈی جی خان سے حصہ لونگا ، تخت لاہور نے میٹرو بس اور کنو ٹرین پر اربوں روپے خرچ کر دیئے ، جنوبی پنجاب کے عوام آج بھی جانوروں کے ساتھ ایک ہی گھاٹ پر پانی پینے پر مجبور ہیں ، قومی اسمبلی نے صرف دس فیصد لوگ ایماندار اور شریف ہیں ، وہ ڈیرہ غازی خان میں ایک بڑے عوامی اجتماع خطاب کررہے تھے ، اس موقع پر ملک محمد رمضان جڑھ ، محمد علی دستی ، عاشق حسین صدقانی ، محمد رمضان صدقانی ، ظفر اقبال ، و دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر عوامی راج پارٹی کے سربراہ رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی نے کہا کہ نواز شریف نے اربوں روپے لوٹ کر بیرون ملک منتقل کئے جے آئی ٹی نے ملک کے وزیر اعظم اور اس کے خاندان کو چور قرار دیدیا ، قومی اسمبلی کے فلور پر کھڑا ہو کر نواز شریف کو چور کہا تھا جمشیددستی کا کہنا تھا کہ وہ آزاد عدلیہ کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں اور پاک فوج ملک کے تحفظ اور امن کیلئے کام کر رہی ہے نواز شریف کے وزراء نے پاک فوج کے خلاف زبان درازی کی تو زبانیں کھینچ لیں گے جمشید دستی نے الزام عائد کیا کہ وزیر اعظم ہائوس ایوان صدر اور پارلیمنٹ لاجز میں شراب کی محفلیں سجتی ہیں اور اسلام آباد پولیس ایسی محفلوں کو تحفظ فراہم کرتی ہے جمشید دستی نے کہا کہ اگر جنوبی پنجاب کے عوام نے انھیں ووٹ دیا تو وہ الگ صوبہ کا تحفہ دیں گے جمشید دستی نے آئندہ الیکشن میں ڈیرہ غازی خان سے الیکشن لڑنے کا اعلان کر دیا انہوں نے کہا کہ اگر نواز شریف نے 48گھنٹوں تک استعفی نہ دیا تو جنوبی پنجاب کی تمام سڑکیں بند کر دیں گے ، جنوبی پنجاب میں سڑکوں کی خستہ حالی کے باعث ہزاروں نعشوں تحفے ملے ، درحقیقت یہ حادثات نہیں بلکہ دانستہ قتل ہے ، جمشید احمد دستی نے کہا کہ صرف لاہور کی خوبصورتی بڑھانے کیلئے میٹرو بس منصوبہ پر 93 ارب روپے کی خطیر رقم خرچ کر دی گئی انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی وسیب دشمنی کا نتیجہ ہے کہ آج جنوبی پنجاب کے اہم اضلاع سی پیک سے راہداری سے محروم ہیں انہوں نے کہا کہ آج عوام کو صحت ، تعلیم اور پینے کے پانی سمیت دیگر سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے یہ حکمرانوں کی بے حسی کا نتیجہ ہے اس موقع پر ملک محمد رمضان جڑھ نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم اس ملک میں رائج جاگیردرانہ نظام کے خلاف ہیں ہم نے غریب عوام کو وڈیروں کی غلامی سے نجات کا عہد کر رکھا ہے انہوں نے کہا کہ جاگیرداری اور وڈیرہ شاہی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے قبل ازیں رکن قومی اسمبلی جمشید دستی ڈیرہ غازی خان پہنچے تو انھیں والہانہ استقبال کیا گیا ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں اور لوگوں نے ڈھول کی تھاپ پر علاقائی رقص کیا اور انھیں ایک بڑی موٹر سائیکل ریلی کی شکل میں جلسہ گاہ لایا گیا ۔

۔